صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ نے ایم ایس ایم ای دن کی تقریب میں شرکت کی
ایک مضبوط ایم ایس ایم ای ماحولیاتی نظام نہ صرف اہم ہے بلکہ ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے بھی ضروری ہے: صدر مرمو
Posted On:
27 JUN 2025 2:31PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج (27 جون، 2025) کو نئی دہلی میں ایم ایس ایم ای دن کی تقریب سے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانی درجے کے انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) ملک کی معیشت کا ایک مضبوط ستون ہیں۔ وہ جی ڈی پی میں نمایاں تعاون کرتے ہیں اور بنیادی سطح پر اختراع کو فروغ دیتے ہیں۔ ایک مضبوط ایم ایس ایم ای ماحولیاتی نظام نہ صرف اہم ہے بلکہ ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے بھی ضروری ہے۔ یہ کاروباری ادارے نسبتاً کم سرمائے پر روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ادارے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں روزگار پیدا کرتے ہیں۔ اس طرح سے، ایم ایس ایم ای شعبہ کمزور طبقوں کو بااختیار بنا کر اور ترقی کی لامرکوزیت کے ذریعے جامع ترقی میں تعاون کرتا ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایم ایس ایم ای شعبہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم، اس شعبے کو بہت سے چیلنجز کا بھی سامنا ہے، جن میں سے اہم مسائل مالیات کا مسئلہ، بڑی کارپوریشنز سے مسابقت، جدید ٹیکنالوجی کی کمی، خام مال اور ہنر مند افرادی قوت کی کمی، محدود مارکیٹ اور ادائیگی میں تاخیر ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایم ایس ایم ایز کی اہمیت اور ان کے مسائل کو سمجھتے ہوئے حکومت ہند نے کئی پالیسی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان میں ایم ایس ایم ایز کے لیے درجہ بندی کے معیار پر نظر ثانی، کریڈٹ کی دستیابی میں اضافہ، مرکزی وزارتوں، محکموں اور مرکزی عوامی شعبے کے اداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی تاکہ وہ اپنی سالانہ خریداری کی ضروریات کا کم از کم 35 فیصد بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں سے حاصل کرنا اور پی ایم وشوکرما یوجنا کے تحت کاریگروں کی مہارت کی ترقی، وغیرہ۔انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ان کوششوں سے رجسٹرڈ ایم ایس ایم ایز کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ایم ایس ایم ایز کے لیے تنازعات کے حل کیلئے آن لائن پورٹل ادائیگیوں میں تاخیر کے معاملے میں اہم ثابت ہوگا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایم ایس ایم ایز کی پائیداری کے لیے اختراع بہت اہم ہے۔ ایم ایس ایم ایز کے ذریعے بنیادی سطح پر اختراعات کا فروغ مقامی وسائل سے مقامی مسائل کا کفایتی حل فراہم کر سکتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے حالیہ برسوں میں ایم ایس ایم ای شعبہ میں خواتین کی شرکت میں اضافے پرخوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں زیادہ سے زیادہ خواتین کی شرکت ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوان خواتین پر زور دیا کہ وہ کاروباری ادارے قائم کریں اور خود کفیل بنیں ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایم ایس ایم ایز ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں اہم تعاون کررہے ہیں، لیکن وہ توانائی کے تصرف اور اخراج کے ایک بڑے حصے کے لیے بھی ذمہ دار ہیں۔ ایم ایس ایم ای شعبہ میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ اس سے نہ صرف ایم ایس ایم ایز کی پائیداری اور مسابقت میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک کو اپنے آب و ہوا سےمتعلق اہداف حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔



Click here to see the President's speech
******
(ش ح ۔ض ر۔م الف(
U. No. 2213
(Release ID: 2140164)