سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
حکومت نے’ سگمیا بھارت ایپ ‘کو از سر نو ترتیب دے کر معذوروں اور بزرگ شہریوں کے لیے رسائی سے متعلق معاونت کو مزید مؤثر بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھایا
سگمیا بھارت ایپ کو مزید جدید، آسان فہم اور صارف دوست بنا یاگیا ہے۔ اس ایپ میں اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹ شامل کیا گیا ہے ،جو سرکاری اقدامات اور اسکیموں سے متعلق بروقت معلومات فراہم کرتا ہے
Posted On:
27 JUN 2025 11:38AM by PIB Delhi
سگمیا بھارت ایپ (ایس بی اے) حکومت ہند کی اہم پہل ہے، جو ہندوستان میں معذور افراداور بزرگ شہریوں کے لیے رسائی بڑھانے کے لیے وقف ہے ، جسے حال ہی میں مزید صارف دوست اورموثر تجربہ فراہم کرنے کے لیے نئی شکل دی گئی ہے ۔
ایپ کی حالیہ اصلاح میں کئی بہتر خصوصیات متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں شامل ہیں:
- زیادہ بافہم اور صارف دوست انٹرفیس
- صارفین کی حقیقی وقت میں مدد کے لیے اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹ سپورٹ
- رسائی سے متعلق نئے اقدامات پر سرکلرز اور اطلاعات
- معذور افراد کے لیے حکومتی اسکیموں اور دیگر قیمتی وسائل کا انضمام
25 جون 2025 تک، سگمیا بھارت ایپ کے کل 14,358 رجسٹرڈ صارفین ہیں اور ایپ کو مجموعی طور پر 83,791 مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے (82,291 بار اینڈرائیڈ پلیٹ فارمز پر اور 1,500 بار آئی او ایس پلیٹ فارمز پر)۔سگمیا بھارت ایپ اس وقت اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے گوگل پلے اسٹور اور آئی او ایس پلیٹ فارمز کے لیے ایپل ایپ اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔
حکومت ہند کی وزارت سماجی انصاف وتفویض اختیارات نے معذور کو با اختیار بنانے کے محکمہ(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے ذریعہ2021 میں سگمیا بھارت ایپ کو لانچ کیا۔یہ ایپ عوامی بنیادی ڈھانچے، نقل و حمل اور انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ( آئی سی ٹی) سسٹمز میں رسائی سے متعلق مسائل کی نشاندہی کے لیے شہریوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔
صارفین اُن مقامات کی جیو ٹیگ تصاویر آسانی سے اپلوڈ کر سکتے ہیں ،جہاں رسائی میں رکاوٹیں موجود ہوں، تاکہ متعلقہ حکام فوری اصلاحی کارروائی کر سکیں۔اس ایپ کو لانچ کیے جانے سے لے کر اب تک کل 2,705 شکایات موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 1,897 شکایتوں کا کامیابی سے ازالہ کیا جا چکا ہے، جو ایک ہمہ گیر اور جامع ماحول قائم کرنے کے حکومتی عزم کا مظہر ہے۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی عوام کو رسائی میں چیلنجزکی اطلاع دینے اور حکومت کے رکاوٹوں سے پاک ہندوستان کے وژن کی حمایت میں فعال حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
----------------------------
ش ح۔ م ع ن۔ص ج
UN-NO-2209
(Release ID: 2140095)