شہری ہوابازی کی وزارت
ایئر انڈیا کی فلائٹ اے آئی-171 کےبلیک باکس سے ڈیٹا کی بازیافت اور جانچ کی اسٹیٹس رپورٹ
Posted On:
26 JUN 2025 1:17PM by PIB Delhi
آئی سی اے او شکاگو کنونشن (1944) پر دستخط کنندہ ملک کے طور پر ہندوستان میں آئی سی اے او، ضمیمہ 13 اور ایئر کرافٹ (حادثات اور وقوعات کی تفتیش) کے ضوابط، 2017 کے مطابق طیارے کے حادثوں کی جانچ ہوتی ہے۔ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) ایسی جانچ کے لیے نامزد با اختیار اتھارٹی ہے۔
ایئر انڈیا کی فلائٹ اے آئی -171 کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد اے اے آئی بی نے مقررہ اصولوں کے مطابق فوری طور پر تحقیقات شروع کی اور 13 جون 2025 کو کثیر شعبہ جاتی ٹیم تشکیل دی۔ بین الاقوامی پروٹوکول کے مطابق تشکیل کردہ ٹیم کی سربراہی اے اے آئی بی کے ڈائرکٹر جنرل کر رہے ہیں اور اس میں ہوابازی کے ادویات کے ماہر، اے ٹی سی کے افسر اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے نمائندے شامل ہیں جو کہ مینوفیکچر اور ڈیزائن کے ملک (یو ایس اے)کی سرکاری تحقیقاتی ایجنسی ہے،جیسا کہ اس طرح کی تحقیقات کے لیے مطلوبہ شرط ہے۔
بلیک باکسز کی بازیابی اور ہینڈلنگ
کاک پٹ وائس ریکارڈرز (سی وی آر) اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈرز (ایف ڈی آر) دونوں برآمد کرلئے گئے ہیں- ان میں سے ایک کو 13 جون 2025 کو جائے حادثہ پر عمارت کی چھت سے اور دوسرے کو 16 جون، 2025 کو ملبے سےبرآمد کیا گیا تھا۔ ان آلات کو احمد آباد میں پولیس کی چوبیس گھنٹے کی نگرانی میں اور سی سی ٹی وی کی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔
اس کے بعد بلیک باکس کو 24 جون، 2025 کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ آئی اے ایف کے طیارے کے ذریعے احمد آباد سے دہلی لایا گیا۔ اگلے حصے کا بلیک باکس 24 جون، 2025 کو 1400 بجے اے اے آئی بی کےڈی جی کے ہمراہ اے اے آئی بی کی لیب، دہلی پہنچا۔ پچھلے حصے کے بلیک باکس کو اے اے آئی بی کی دوسری کی ٹیم کے ذریعے لایا گیا اور وہ24 جون 2025 کو 1715 بجے اے اے آئی بی کی لیب، دہلی پہنچا۔
ڈیٹا نکالنا اور موجودہ صورتحال
24 جون 2025 کی شام کو، اے اے آئی بی کے ڈی جی کی قیادت میں اے اے آئی بی اور این ٹی ایس بی کے تکنیکی اراکین پر مشتمل ٹیم نے ڈیٹا برآمد کرنے کا کام شروع کیا۔ اگلے حصے والے بلیک باکس سے کریش پروٹیکشن ماڈیول (سی پی ایم) کو بحفاظت بازیافت کیا گیا اور 25 جون، 2025 کو، میموری ماڈیول تک کامیابی سے رسائی حاصل کی گئی اور اس کا ڈیٹا اے اے آئی بی لیب میں ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔
سی وی آر اور ایف ڈی آر کے ڈیٹا کا تجزیہ کا کام جاری ہے۔ ان کوششوں کا مقصد حادثے کا باعث بننے والی وقوعات کے تسلسل کو ترتیب دینا اور ہوا بازی کی سلامتی کو بہتر کرنے اور مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کو روکنے کے لیے معاون عوامل کی نشاندہی کرنا ہے۔
یہ تمام اقدامات ملکی قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے مقررہ وقت میں کیے گئے ہیں۔
-----------------------------------------------------
ش ح۔م ش ع ۔ع د
UN-NO-2170
(Release ID: 2139795)