صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند  نے بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر گروپ یوگا مظاہرہ میں شرکت کی

Posted On: 21 JUN 2025 6:37PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے آج (21 جون، 2025) بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر دہرادون میں اتراکھنڈ اسٹیٹ پولیس لائن گراؤنڈ میں گروپ  یوگا کے مظاہرے میں حصہ لیا۔

1.jpg

یوگا سیشن کے بعد اپنے مختصر خطاب میں صدر نے 'بین الاقوامی یوم یوگا ' کے موقع پر دنیا بھر میں یوگا کی مشق کرنے والے تمام شرکاء کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ 2015 سے یوگا پوری انسانیت کی مشترکہ میراث بن گیا ہے۔ یہ بھارت کی 'سافٹ پاور' کی اہم مثال ہے۔

2.jpg

صدر جمہوریہ نے کہا کہ یوگا صحت مند زندگی گزارنے کا فن ہے جسے اپنانے سے انسان کے جسم، دماغ اور پوری شخصیت کو فائدہ ہوتا ہے۔ جب انسان صحت مند ہوتا ہے تو خاندان بھی صحت مند رہتا ہے۔ جب خاندان اور معاشرہ صحت مند رہتا ہے تو ملک بھی صحت مند رہتا ہے۔

3.jpg

صدر نے کہا کہ 'یوگا' کا مطلب ہے 'جوڑنا'۔ یوگا کی مشق انسان کے جسم، دماغ اور روح کو جوڑتی ہے اور انسان کو صحت مند بناتی ہے۔ یوگا ایک شخص کو دوسرے سے، ایک کمیونٹی کو دوسرے سے اور یہاں تک کہ ایک ملک کو دوسرے سے جوڑ سکتا ہے۔

4.jpg

صدر نے کہا کہ یہ ایک عام خیال ہے کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔ یوگا کو روک تھام میں بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے سبھی سے یوگ کو زندگی کا لازمی حصہ بنانے اور دوسروں کو یوگا کرنے کی ترغیب دینے پر زور دیا۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

******

U.No:1999

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2138590)