وزارت اطلاعات ونشریات
یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن پر نیشنل میڈیا سینٹر میں یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا
Posted On:
21 JUN 2025 11:47AM by PIB Delhi
یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن 2025 کے موقع پر، آج نیشنل میڈیا سینٹر، نئی دہلی میں یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سینیئر افسران بشمول سکریٹری جناب سنجے جاجو، ایڈیشنل سکریٹری جناب پربھات، پریس انفارمیشن بیورو کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل جناب دھیریندر اوجھا اور جوائنٹ سکریٹری جناب سینتھل راجن نے افسران اور عملے کے ارکان کے ساتھ اس سیشن میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب سنجے جاجو نے کہا، ”یوگا ایک بہت ہی روحانی تجربہ دیتا ہے۔ میں روزانہ اس کی مشق کرتا ہوں... یوگا ہمارے جسم کو ہماری روح سے جوڑتا ہے... یہ نہ صرف ہمیں جسمانی طور پر صحت مند رکھتا ہے بلکہ ہمارے خیالات کو پاکیزہ اور ہمارے اعمال کو سادہ رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ یوگا ہماری سوچ کی رہنمائی کرنے اور اندرونی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔“
تربیت یافتہ یوگا انسٹرکٹر کی قیادت میں اس سیشن میں مختلف آسن، سانس لینے کی تکنیک (پرانایام) اور مراقبے کی مشقیں شامل تھیں، جو کام کی جگہ پر تندرستی اور ذہن سازی کو فروغ دیتی ہیں۔
ہر سال 21 جون کو منائے جانے والے یوگا کے بین الاقوامی دن کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل کے بعد 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعے اپنایا گیا تھا۔ یہ دن اب پوری دنیا میں یوگا اور مجموعی صحت کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 1976
(Release ID: 2138306)