کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فیلڈ کیمپس سے لے کر جیو ہیریٹیج سائٹس تک ویلنیس: جیولوجیکل سروے آف انڈیا نے پورے بھارت میں 50 پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ بین الاقوامی یوم یوگا 2025 کے لیے تیاریاں شروع کردی ہے

Posted On: 19 JUN 2025 2:22PM by PIB Delhi

وزارتِ معدنیات کے تحت جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی)21 جون 2025 کو یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن (آئی ڈ وائی) کو قومی سطح پر بھرپور جوش و خروش سے منانے جا رہا ہے۔ اس سال کا موضوع " ایک زمین، ایک صحت کیلئے یوگا" کے تحت، جی ایس آئی نے ملک بھر میں 46 مقامات پر 50 تقریبات منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جن کا مقصد اپنے عملے اور عوام میں مجموعی فلاح و بہبود اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق، جی ایس آئی کولکتہ میں اپنے مرکزی ہیڈکوارٹر، علاقائی اور ریاستی یونٹ کے دفاتر، 12 جیو ہیریٹیج سائٹس، 6 ڈرلنگ فیلڈ کیمپس اور 3 تربیتی مراکز میں گائیڈڈ یوگا سیشنز کا انعقاد کرے گا۔ اس اقدام کے تحت جی ایس آئی اہلکار، اسکول کے طلباء اور مقامی کمیونٹیز کے افراد سمیت 3,000 سے زائد شرکاءکے حصہ لینے کی توقع ہے۔

جی ایس آئی یوگا ڈے 2025 کی کاؤنٹ ڈاؤن تقریب میں بھی حصہ لے گا، جس میں کوئلہ و معدنیات کے مرکزی وزیر جناب جی۔ کشن ریڈی 20 جون 2025 کو حیدرآباد میں براہِ راست یوگا سیشن کی قیادت کریں گے۔

اس مربوط کاوش کے ذریعے، جی ایس آئی صحت و فلاح کے فروغ کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہےاور سائنسی برادری کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں بھی یوگا کی اہمیت اور اس میں شمولیت کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے تاکہ یوگا کے اصولوں اور اس کی عملی اہمیت کو آگے بڑھایا جا سکے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ع ح۔ع ر)

U. No.1898


(Release ID: 2137664)