عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
این ای ایس ڈی اے کا 25 واں ایڈیشن – وے فارورڈ
ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ماہانہ رپورٹ جاری
ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل 21,062 ای- خدمات کی فراہمی
اپریل 2025 کے مہینے میں ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ 424 نئی ای- خدمات کا اضافہ کیا گیا
لازمی ای-خدمات کی فراہمی میں سیچوریشن کی شرح 79فیصد سے زیادہ
سنگل یونیفائیڈ سروس ڈیلیوری پورٹل کے ذریعے ای –خدمات کی تعداد میں اضافہ
Posted On:
19 JUN 2025 11:40AM by PIB Delhi
محکمۂ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی) نے این ای ایس ڈی اے وے فارورڈ فار اسٹیٹس /یو ٹی کی ماہانہ رپورٹ کا پچیسواں ایڈیشن مئی 2025کو جاری کیا ہے جس میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ای-خدمات کی فراہمی کی موجودہ حالت کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
مئی 2025 کی رپورٹ یہاں دستیاب ہے:
https://darpg.gov.in/sites/default/files/NeSDA_May_2025.pdf
رپورٹ میں درج اہم نکات حسب ذیل ہیں:
- ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل 21,062 ای-خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔بیشتر ای-خدمات (7,065) لوکل گورننس اور یوٹیلیٹی سروسز سیکٹر کے تحت آتی ہیں۔
- گزشتہ رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے ملک بھر میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے 424 نئی ای- خدمات کا اضافہ کیا گیا ہے۔تریپورہ نے تمام توجہ طلب شعبوں میں سب سے زیادہ ای-خدمات کا اضافہ کیاہے۔
- 2,016 میں سے کل 1,599 لازمی ای- خدمات (36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے ہر ایک میں 56) اب تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آن لائن دستیاب ہیں، جس سے 79 فیصد سے زیادہ سیچوریشن کی شرح حاصل ہوتی ہے۔
- 16 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 90فیصد سے زیادہ سیچوریشن کی شرح حاصل کی جبکہ مہاراشٹراور اتراکھنڈ نے 100فیصدسیچوریشن کی شرح حاصل کی ہے۔
- یہ ایڈیشن رائٹ ٹو سروسز (آر ٹی ایس) فریم ورک کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے تئیں چنڈی گڑھ کی پابندی عہد کو اجاگر کرتا ہے۔ اس میں خدمات کی یکساں فراہمی اور شہریوں کے لیے حقیقی وقت میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں پر بھی توجہ دلائی گئی ہے۔
- رپورٹ میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ان کے سنگل یونیفائڈ سروس ڈیلیوری پورٹل کے ذریعے دستیاب ای - خدمات کی تفصیلات اور تین نئے اضافی اسسمنٹ پیرامیٹرز یعنی اوپن گورنمنٹ ڈیٹا، ای-پارٹیسیپیشن اور لیوریجنگ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے انضمام کی حالت کا بھی احاطہ کیا گیا ہے جو کہ این ای ایس ڈی اے فریم ورک میں شامل کیے گئے ہیں۔
- رپورٹ میں مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں کے جامع سروس ڈیلیوری پورٹل، گڈز اینڈ سروسز ٹیکس پورٹل اور نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل کو بہترین طریقوں کی مثالوں کے طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔
نوٹ:مذکورہ بالا اعداد و شمار ریاستوں/مرکز کے زیر اتنظام علاقوں کے ذریعے 31/05/2025تک این ای ایس ڈی اے-وے فارورڈکے ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

***
ش ح-م ش ع ۔ ع د
UR No-1893
(Release ID: 2137587)