وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

ملک  بھر میں یوگ مہا کمبھ سے متعلق سرگرمیاں: بین الاقوامی یوگ ڈے 2025 کا شاندار آغاز

Posted On: 18 JUN 2025 4:57PM by PIB Delhi

ملک،21 جون 2025یوگ کے 11ویں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کی طرف جیسے جیسے  بڑھ رہا ہے، یوگ مہاکمبھ کے بینر تلے پورے ہندوستان میں یوگ کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔ اس قومی تحریک کی قیادت کرتے ہوئے، تین روزہ یوگ مہاکمبھ کا آغاز آج نئی دہلی کے آر کے پورم میں ہارٹ فلنیس میڈیٹیشن سینٹر میں ہوا۔ کنٹینر کارپوریشن آف انڈیا اور مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگ کے ذریعہ ہارٹ فلنیس انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے منعقد  کئے گئے اس پروگرام میں یوگ پرفارمنس، فلاح و بہبود کے سیشنز اور ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئیں جو ذہن سازی اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر مرکوز تھیں۔

1.jpg

اس پہل کو ایک متاثر کن نکڑ ناٹک پرفارمنس نے مزید دلکش بنا دیا۔ یوگ پریکٹیشنرز نے روزمرہ کی زندگی میں اس کی اہمیت کو بیان کیا۔ انہوں نے لوگوں کو متوازن طرز زندگی کے لئے یوگ کو اپنانے  اور اس کے جسمانی چستی اور ذہنی سکون تک کے فوائد کا حوالہ دے کراس کی  جانب رغبت دلائی۔

2.jpg

ایک اور یوگ مہا کمبھ کا آغاز15 جون کو لداخ کے بلند و بالا مقام پر ہوا۔ لداخ میں یوگ اور مراقبہ کا بین الاقوامی فیسٹیول 2025 پہلے ہی 13,000 فٹ سے زیادہ کی اونچائی پر واقع پینگونگ جھیل، نوبرا گھاٹی، سندھو گھاٹی  اور مہابودھی انٹرنیشنل میڈیٹیشن سنٹر (ایم آئی ایم سی) دیو وچن احاطہ جیسے مقامات پر یوگ کے ذریعے قومی اور عالمی توجہ حاصل کر چکا ہے۔ آیوش کی وزارت، مہابودھی انٹرنیشنل میڈیٹیشن سنٹر (ایم آئی ایم سی)، لداخ کی یونین ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن، لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل اور متعلقہ اداروں کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا اس سال کا "ایک کرہ ارض، ایک صحت" موضوع ایک طاقتور اظہار ہے۔

3.jpg

دوسرا یوگ مہا کمبھ پروگرام بھی 15 جون کو اتر پردیش کے نوئیڈا میں شروع ہوا۔ ارحم دھیان یوگ نے نوئیڈا کے سیکٹر 50 میں یوگ مہا کمبھ کا آغاز کیاگیا۔ اس میں  سیکٹر 78 کے وید وان پارک میں گرین یوگا سیشن، مضمون  نویسی اور مباحثے کے مقابلے اور انٹرایکٹو ایونٹس کا انعقاد کیاگیا، جن میں نوجوانوں اور بہت سے افراد نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ یہ پروگرام 21 جون کو شیوالک پارک، سیکٹر اے-33 میں، ملک گیر یوگا سنگم کی تقریبات سے ہم آہنگ ہوگا۔ ارحم دھیان یوگا بین الاقوامی یوم یوگ 2025 کی مہم کو مزید وسعت دینے کے لیے عالمی سطح پر متوازی سیشن یوگا ایونٹس کا بھی اہتمام کر رہا ہے۔

4.jpg

لداخ کی بلند چوٹیوں سے لے کر دہلی کے ثقافتی مراکز اور نوئیڈا کے متحرک مقامی پارکوں تک، یوگ مہا کمبھ 2025 ہندوستان کی یوگ روایت کے ایک بھرپور اور جامع جشن کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ اس میں جب  مختلف علاقوں  کے لوگ  توازن کے ساتھ جڑتے ہیں،تو یہ یوگ کی عالمگیر اپیل اور اس مشق میں ہندوستان کی قیادت کو ایک صحت مند اور زیادہ ہم آہنگی والی دنیا کی تشکیل کے لئے ظاہر کرتے ہیں۔ تمام تقریبات عوام کے لیے کھلی ہیں۔ شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ شرکت کریں اور یوگ کو زندگی کے ایک حصے  کے طور پر قبول کریں۔

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش

U.NO.1889


(Release ID: 2137568)