وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے پنے میں جیجوری-مورگاؤں روڈ پر سڑک حادثے میں جانوں کے اتلاف  پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم نے پی ایم این آر ایف سے امداد کے طور پر رقم دیئے جانے کا اعلان کیا

Posted On: 19 JUN 2025 10:58AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے پنے میں جیجوری-مورگاؤں روڈ پر سڑک حادثے میں جانوں کے اتلاف  پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نےامداد کے طور پر مہلوکین کے لواحقین کو وزیراعظم قومی راحت فنڈ سے  دو-دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس-پچاس ہزار  روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

"مہاراشٹر کے پنے میں جیجوری-مورگاؤں روڈ پر ایک سڑک حادثے میں  ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، ان کے  تئیں  میری تعزیت۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔

وزیراعظم قومی راحت فنڈ سے مہلوکین کے اہل خانہ کو دو-دو لاکھ روپے  کی امدادی  رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو پچاس-پچاس ہزار  روپے دیئے جائیں گے۔ PM @narendramodi

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش

U.NO.1892


(Release ID: 2137562)