وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایک مضمون شیئر کیا  ہے ،جو گزشتہ  گیارہ  برس کے دوران بھارت کے خلائی پروگرام کے انقلابی سفر کو اجاگر کرتا ہے

Posted On: 18 JUN 2025 5:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک مضمون شیئر کیا  ہے ، جس میں گزشتہ 11 برس کے دوران بھارت کے خلائی پروگرام کے انقلابی سفر کو اجاگر کیا گیا ہے۔ روایتی حدود سے عوامی  پر مرکوز اختراعات کی طرف پیش رفت کو ظاہر کرتے ہوئے، جناب مودی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت کی خلائی ٹیکنالوجی اب روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہے  ،  جو دیہی علاقوں کے کسانوں کو بااختیار بنا رہی ہے، کلاس رومز میں طلباء  کو تعلیم  میں مدد فراہم کر رہی ہے اور ترقی کے مختلف شعبوں  کو تقویت فراہم کر  رہی ہے۔

 ‘ ایکس ’ پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ  کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ :

‘‘ مرکزی وزیر @DrJitendraSingh نے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح بھارت کا خلائی پروگرام گزشتہ 11 برس میں ایک جری، جامع اور عوامی  پر مرکوز  نظام میں تبدیل ہوا ہے، جہاں خلائی ٹیکنالوجی اب  گاؤں  کے کسانوں سے لے کر کلاس رومز میں طلباء کی روز مرہ  زندگی  میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ’’

.................. . ............................................. . ......................

( ش ح ۔ م ع ۔ ع ا )

U. No. 1873


(Release ID: 2137420)