وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

ایم ڈی این آئی وائی نے یوگا بندھن کی میزبانی کی: عالمی یوگا سفیروں نے یوگا کے ذریعے بااختیار زندگی کے اپنے تجربات کا اشتراک کیا!


آئی ڈی وائی  2025 سے پہلے ہندوستان کی یوگا ڈپلومیسی ڈسپلے پر ہے

یوگا نے پوری دنیا میں شہرت پائی ہے: آیوش سکریٹری

آپ ڈیلیگیٹس امن اور ہم آہنگی کی آواز ہیں: ڈی جی، آئی سی سی آر

Posted On: 17 JUN 2025 4:54PM by PIB Delhi

عالمی یومِ یوگا (آئی ڈی وائی)  2025 کی جاری تقریبات کے سلسلے میں، وزارت آیوش کے تحت قائم مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) نے عالمی پروگرام ‘یوگا بندھن’ کی افتتاحی تقریب کا کامیاب انعقاد کیا۔یہ اہم پہل آئی ڈی وائی 2025کے 10 دستخطی پروگراموں  میں شامل ہے اور بھارت کی اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ یوگا کے شعبے میں ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط کیا جائے۔‘یوگا بندھن’ پروگرام یوگا کے فروغ، بین الاقوامی اداروں کے درمیان روابط، اور صحت مند طرزِ زندگی کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے ایک قابلِ قدر قدم ہے۔

عالمی یومِ یوگا (آئی ڈی وائی)  2025 کی تقریبات کے تحت منعقد ہونے والے ‘یوگا بندھن’ پروگرام نے دنیا بھر سے یوگا سے وابستہ عالمی نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔ اس پروگرام نے نہ صرف ثقافتی تبادلے اور علمی مکالمے کو فروغ دیا بلکہ یوگا کے ذریعے عالمی فلاح و بہبود کے لیے ایک مشترکہ وژن پیش کیا۔اس موقع پر 15 ممالک سے آئے ہوئے بین الاقوامی مندوبین، جن میں یوگا کے ماہرین، پریکٹیشنرز، اکیڈمیشنز، اسٹوڈیو بانی، مصنفین، اور ویلنیس ایکسپرٹس شامل تھے، نے پرجوش شرکت کی۔

تقریب کی افتتاحی نشست کی صدارت ویدیا راجیش کوٹیچا، سیکریٹری، وزارت آیوش نے فرمائی۔ اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے یوگا کو عالمی فلاح و بہبود کے مکالمے میں نمایاں مقام دلانے کے حوالے سے بھارت کی بصیرت افروز قیادت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک کی دیہی و شہری آبادی کا تقریباً 95 فیصد آیوش نظام سے واقف ہے، جب کہ تقریباً 35 فیصد آبادی باقاعدگی سے کسی نہ کسی شکل میں یوگا کی مشق کرتی ہے۔

اپنے خطاب میں وزارت آیوش کے سکریٹری جناب راجیش کوٹیچا نے بیرونِ ملک اپنے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوگا اب دنیا بھر میں مقبول اور قابلِ قبول روحانی و جسمانی نظام بن چکا ہے۔انہوں نے عالمی یوم یوگا 2025 (آئی ڈی وائی )کے تحت جاری دستخطی پروگراموں جیسے ‘ہریت یوگا’، ‘یوگا کنیکٹ’ اور ‘سم یوگا’کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک دنیا بھر میں 3.3 لاکھ سے زائد تقریبات منعقد ہو چکی ہیں، اور یہ تعداد 21 جون کو عالمی یوم یوگا کی مرکزی تقریب تک 5 لاکھ تک پہنچنے کی امید ہے۔

جناب کوٹیچا نے یہ بھی بتایا کہ عالمی سطح پر یوگا پروفیشنلز کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے یوگا سرٹیفکیشن بورڈ (وائی سی بی) کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی مندوبین سے اپیل کی کہ وہ وائی سی بی سے منسلک ہو کر باہمی اشتراک اور ترقی کے مواقع پیدا کریں۔

انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ کے نندنی سنگلا نے بین الاقوامی معززین کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا:‘‘آپ کا شکریہ کہ آپ امن اور ہم آہنگی کی آواز بن کر آئے۔’’انہوں نے مزید  کہا:‘‘یوگا کے ہر شوقین فرد کو یوگا کا سچا سفیر سمجھا جانا چاہیے، جو اس کے فوائد ہر گھر تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔’’محترمہ سنگلا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دہلی، وارانسی، جودھپور اور جے پور جیسے معروف مقامات پر غیر ملکی معززین نے یوگا کے مظاہرے پیش کیے، جو بھارت کی ثقافتی سفارت کاری کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ بھارت آنے والے غیر ملکی معززین کے لیے یوگا کے قلیل مدتی کورسز متعارف کرائے  تاکہ وہ اس قدیم علم سے عملی طور پر مستفید ہو سکیں۔

وزارت آیوش کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مونالیسا ڈیش نے اپنے خطاب میں کہا کہ:‘‘عالمی یوم یوگا اب ایک ایسی عالمی تحریک بن چکا ہے جو قومی سرحدوں سے ماورا ہو کر لاکھوں افراد کو صحت، توازن اور ہم آہنگی کے سفر میں یکجا کر رہا ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ‘‘ ہر سال آئی ڈی وائی  ایک مخصوص تھیم کے تحت منایا جاتا ہے، جو یوگا کی عالمگیر اہمیت اور بھارت کے ابدی فلسفے ‘وسودھیو کٹمبکم’ - یعنی ساری دنیا ایک خاندان ہے ،  کو اجاگر کرتا ہے۔ یہی یوگا کی روح اور بھارت کی ثقافتی سفارت کاری کی اصل پہچان ہے۔’’

 ایم ڈی این آئی وائی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کاشی ناتھ ساماگاندی نے عالمی مندوبین کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے کہا:‘‘یوگا بندھن، یوگا کے ابدی علم کو عالمی برادری کے ساتھ بانٹنے کے بھارت کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ جامع فلاح و بہبود کے اصولوں پر مبنی یہ پہل، یوگا کی یکجا کرنے والی طاقت کے ذریعے انسانیت کے باہمی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔’’

افتتاحی اجلاس کے بعد بین الاقوامی مندوبین نے ایم ڈی این آئی وائی کیمپس کا دورہ کیا، ایک انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کی جس کا موضوع یوگا ابلاغ اور علم کا تبادلہ تھا، اور ایم ڈی این آئی وائی کے طلبا کی جانب سے پیش کردہ ثقافتی یوگا فیوژن پرفارمنس بھی دیکھی۔

یہ پروگرام بھارت کی یوگا قیادت کو اجاگر کرتا ہے، جو لوگوں سے لوگوں کے رابطے اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے عالمی سطح پر یوگا کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔مندوبین نے اس موقع پر یوگا کے میدان میں تحقیق، تعلیم، اور تربیت کے شعبوں میں اشتراک کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

  • ممتاز بین الاقوامی مندوبین میں شامل تھے:
  • جناب جوش پرائر، صدر و سی ای او، یوگا آسٹریلیا
  • جناب گریگر کوس، یوگا اِن ڈیلی لائف، آسٹریا
  • پروفیسر دانیلو فورگیئری سانتا ایلا، یونیورسٹی آف ساؤ پالو، برازیل
  • محترمہ یِن یان، بانی، یوگی یوگا، چین
  • میجر انگیمن مولڈن، ڈنمارک
  • جناب سلامات ریانتو، چیئرپرسن، پی پی وائی این آئی، انڈونیشیا
  • محترمہ ودیا وولکووا، ڈائریکٹر، شکتی یوگا اسٹوڈیو، قازقستان
  • جناب منی سیکرن اور محترمہ سنتھمانی اروناسلام، ملیشیا
  • محترمہ ایرینا فرسوا، روس
  • ڈاکٹر سجاتا کولاگی، سنگاپور
  • پروفیسر جیو-لیونگ لی، جنوبی کوریا
  • جناب کوگن نائیڈو اور محترمہ سیولچیمے نائیڈو، جنوبی افریقہ
  • جناب جوزے ماریا مارکیز جوراڈو (گوپالا)،  اسپین
  • جناب وی موکتھی جیاسندرا، سری لنکا
  • محترمہ روشیو بیلن بوناچی، ارجنٹینا

آنے والے دنوں میں، مختلف ممالک سے آئے ہوئے یہ عالمی یوگا سفیر بھارت میں ثقافتی میل جول، ادارہ جاتی دوروں اور پالیسی سطح کے مکالمے میں حصہ لیں گے۔ ان کا یہ دورہ 21 جون 2025 کو منعقد ہونے والی عالمی یوم یوگا 2025 کی عظیم الشان مرکزی تقریب میں شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

 ‘یوگا بندھن’ بھارت کی نرم قوت  اور یوگا کے میدان میں اس کی پائیدار عالمی قیادت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ یہ پہل ثقافتی مکالمے، ادارہ جاتی اشتراک اور علم کے باہمی تبادلے کے ذریعے دنیا کو زیادہ ہم آہنگ، صحت مند، اور مربوط بنانے کی سمت ایک عملی قدم ہے۔

******

ش ح ۔ا س ک۔ رب

U- 1826


(Release ID: 2137003)