وزارت آیوش
وشاکھاپٹنم آئی ڈی وائی2025 کےلیے تیار: سینئر عہدیداروں نے اہم جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا
Posted On:
15 JUN 2025 1:26PM by PIB Delhi
جب ہندوستان یوگا کے بین الاقوامی دن( آئی ڈی وائی) کی ایک دہائی منانے کی تیاری کر رہا ہے، وشاکھاپٹنم شہر — جس کو 11ویں ایڈیشن کے لیے قومی میزبان کے طور پر منتخب کیا گیا — نے ایک جامع فیلڈ وزٹ اور وزارت آیوش اور حکومت آندھرا پردیش کے سینئر حکام کے ذریعے اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کا مشاہدہ کیا۔ یہ جائزہ ایسے وقت لیاگیا ہے، جب ملک بھر میں تیاریاں زوروں پر ہیں جسے وزیر اعظم کی جانب سے یوگ کو آخری فردتک لے جانے کے نعرے سے تحریک ملی ہے ۔
وزارت آیوش کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا اورحکومت آندھرا پردیش کے اسپیشل چیف سکریٹری جناب کے وجیا نندکی زیرقیادت زمینی سطح پر ہونے والے معائنے میں وزارت آیوش کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مونالیسا داش، ضلع کلکٹرایم این ہریندرا پرساد جیسے سینئر افسران ا وراہم محکموں جیسے صحت ،شہری منصوبہ بندی ، آیوش اور وی ایم آرڈی اے کے سربراہان شامل تھے ۔ اہم مقامات- آر کے بیچ، رشی کونڈا بیچ، آندھرا یونیورسٹی اور جی آی ٹی اے ایم یونیورسٹی کے ان کے مشترکہ دورے نے اس پیمانے اور سنجیدگی کو واضح کیا،جس طرح سے اس تقریب کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔یہ مقامات نہ صرف یوگا کے مرکزی مظاہرے کی میزبانی کریں گے، بلکہ ثقافتی، تعلیمی اور فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کے مراکز کے طور پر بھی کام کریں گے، جو کہ وزیر اعظم کے یوگ کے وژن کے ساتھ ایک عوامی تحریک کے طور پر گونج رہے ہیں۔
جائزہ کے دوران،بین محکمہ جاتی رابطہ کاری، متحرک حکمت عملی، سیکورٹی پروٹوکول اور ثقافتی انضمام پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔ بنیادی ڈھانچے کی تیاری اورعوامی شرکت پرخصوصی زور دیا گیا،اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہر لاجسٹک پہلو یوگا کو ایک عوامی تحریک بنانے کے قومی عزائم سے ہم آہنگ ہو۔ عہدیداروں نے اس بات کا جائزہ لیا کہ کس طرح مختلف محکمے تعاون کے جذبے کے ساتھ اکٹھے ہو رہے ہیں،وزیر اعظم کے اس وژن کی بازگشت ہے کہ یوگا کو اداروں اور برادریوں کواجتماعی بھلائی کی خدمت میں متحد کرنا چاہیے۔

آندھرا پردیش کی کوششوں کے مرکز میں ‘‘یوگندھرا’’ کی پہل ہے،جس کا مقصد ریاست بھر کے دو کروڑ سے زیادہ شہریوں کے لیے یوگ کو روزمرہ کی مشق میں تبدیل کرنا ہے۔ بڑے پیمانے پر کمیونٹیز کو متحرک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا، یوگندھرا میں بڑے پیمانے پر بیداری کی مہم،اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں یوگ کیمپ اور 20 لاکھ یوگ پریکٹیشنرز کا ایک سرٹیفائیڈ پول بنانے کا ہدفی منصوبہ شامل ہے۔ ریاست بھر میں ایک لاکھ مقامات پر آئی ڈی وائی کی تقریبات کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور صرف وشاکھاپٹنم میں پانچ لاکھ شرکاء کی توقع ہے، یہ پہل وزیر اعظم کی یوگ کو صحیح معنوں میں جامع،قابل رسائی اور تبدیلی لانے کی اپیل کا ایک طاقت ور اظہار ہے۔
آیوش کی وزارت نے آندھرا پردیش کی حکومت کی فعال قیادت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا بڑے پیمانے اور زمینی سطح پر رابطے کا ماڈل ہندوستانی روایت سے جڑی ہوئی عالمی فلاح و بہبود کی مہم کے طور پر آئی ڈی وی کے ابھرتے ہوئے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ جیسے جیسے 21 جون قریب آرہا ہے، وشاکھاپٹنم یہ دکھانے کے لیے تیار ہے کہ یوگا کس طرح کمیونٹیز کے درمیان پل کا کام کر سکتا ہے، فلاح و بہبود کو بڑھا سکتا ہے اور‘‘ایک کرہ ارض ، ایک صحت کے لیے یوگا’’کے لیے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
***
ش ح- ف ا- ن ع
UR No 1757
(Release ID: 2136466)