وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ نےایم وی ڈبلیو اے این ایچ اے آئی503 پر بہادری سے فضائی کارروائی کرتے ہوئے بچاؤ ٹیم کو تعینات کیا

Posted On: 14 JUN 2025 11:23AM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ نے شدید آگ کی گرفت میں آئے ہوئے MV WAN HAI 503  پر جاری بچاؤ آپریشن کے دوران 13 جون 2025 کو ایک بہادرانہ فضائی کارروائی کے ذریعے بچاؤ  ٹیم کو جہاز پر تعینات کر کے امدادی کوششوں میں زبردست اضافہ کیا۔

فوری ردِعمل میں، سیلویج ٹیم کے ارکان کو کوچی میں آئی این ایس گروڑا سے ایک سی کنگ ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ بحریہ کے اس ہیلی کاپٹر نے مشکل موسمم میں ، خراب سمندری حالات اور جہاز پر لگی آگ کے باوجود کامیابی کے ساتھ ٹیم کو جہاز پر اتارا۔ ٹیم کو رسی کے ذریعے نیچے اتارا گیا، جنہوں نے سیلویج ٹگ ’’آف شور واریئر‘‘ کے ساتھ ٹو لائن (کھینچنے والی رسی) کو منسلک کیا۔ ٹو لائن کے کامیاب جوڑ کے بعد، بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے بچاؤ ٹیم کو دوبارہ جہاز سے نکال لیا۔ اس کے بعد جہاز کو کھینچنے (ٹو کرنے) کی کارروائی شروع ہو گئی۔

اس وقت بھارتی بحریہ کا آئی این ایس شردا اور او ایس وی   ایم وی   ٹرٹن لیبرٹی بھارتی ساحلی گارڈ اور دیگر سمندری ایجنسیوں کے تعاون سے بچاؤ کی کارروائیوں میں سرگرمی سے مصروف ہیں۔ بحریہ کی جانب سے سیلویج ٹیم کو تیزی سے جہاز پر اتارنے اور نکالنے کی یہ کارروائی امدادی کوششوں کو نمایاں طور پر مضبوط بناتی ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 1739


(Release ID: 2136323)