وزیراعظم کا دفتر
اسرائیل کے وزیر اعظم نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم سے بات کی
Posted On:
13 JUN 2025 7:42PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسرائیل کے وزیر اعظم جناب بینجمن نیتن یاہو سے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے بارے میں بات کی۔
بات چیت کے دوران، وزیر اعظم نیتن یاہو نے جناب مودی کو حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا، جب کہ ہندوستانی وزیر اعظم نے صورتحال پر ہندوستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ جناب مودی نے عالمی امن کی کوششوں کے تئیں ہندوستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں امن اور استحکام کی جلد بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے X پر ایک پوسٹ میں لکھا:
”اسرائیل کے وزیر اعظم @netanyahu کی طرف سے فون کال موصول ہوئی ہے۔ انھوں نے مجھے بدلتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔ میں نے ہندوستان کے خدشات کا اشتراک کیا اور خطے میں امن اور استحکام کی جلد از جلد بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔“
**************
ش ح۔ ف ش ع
13-06-2025
U: 1734
(Release ID: 2136266)
Read this release in:
Assamese
,
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam