نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ 15 سے 17 جون 2025 تک پڈوچیری کا دورہ کریں گے


نائب صدر 'ملک کی تعمیر میں ماحولیاتی استحکام  کے موضوع پر جے آئی پی ایم ای آر'س(جیمپرس) ' پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے

نائب صدر جمہوریہ اور پانڈیچیری یونیورسٹی کے چانسلرجناب  دھنکھڑ،پانڈیچیری یونیورسٹی کے طلباء، اساتذہ اور عملے کے ارکان سے بات چیت کریں گے

Posted On: 13 JUN 2025 5:46PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدرجمہوریہ  جناب جگدیپ دھنکھڑ 15 سے 17 جون 2025 تک پانڈیچیری کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ 16 جون کو جواہر لال انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (جے آئی پی ایم ای آر) (جیمپرس)  کی جانب سے ’ملک کی تعمیر میں ماحولیاتی استحکام‘ کے موضوع پر  منعقد پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

17 جون کو دورے کا اختتام کرتے ہوئے، نائب صدر اور پانڈیچیری یونیورسٹی کے چانسلر، جناب جگدیپ دھنکھڑ  پانڈیچیری یونیورسٹی کے طلباء، اساتذہ،  اور عملے کے ارکان سے بات چیت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح –ش م۔ ق ر)

U. No.1729


(Release ID: 2136214)