وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

یوگا کنیکٹ 2025:‘یوگا فار ون ارتھ ، ون ہیلتھ’ کے موضوع  پر ایک ہائبرڈ گلوبل سمٹ کل نئی دہلی میں منعقد ہوگی

Posted On: 13 JUN 2025 3:12PM by PIB Delhi

ایک ہزار سے زائد شرکاء اور دنیا بھر سے معروف بین الاقوامی یوگا ادارےاور صحت مند زندگی سے وابستہ کمیونٹی کے ورچوئل شرکاء جمع ہوں گے

‘یوگا پربھاوارپورٹ - بین الاقوامی یومِ یوگا کے گزشتہ دہائی کے اثرات کا مطالعہ کل جاری کیا جائے گا

آیوش کی وزارت 14 جون 2025 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں یوگا کے 11 ویں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کی ایک اہم تقریب کے طور پر ایک ہائبرڈ گلوبل سمٹ ‘یوگا کنیکٹ کی میزبانی کرے گی ۔ یہ سمٹ (سربراہی اجلاس )یوگا گروؤں ، پالیسی سازوں ، صحت کے ماہرین ، کاروباری رہنماؤں ، محققین ، اور ہندوستان اور بیرون ملک سے عالمی اثر و رسوخ رکھنے والوں کے ایک ممتاز اجتماع کو اکٹھا کرے گی ۔

یہ پروگرام  سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یوگا اینڈ نیچروپیتھی (سی سی آر وائی این)  کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، جو یوگا کے شعبے میں اعلیٰ تحقیقی ادارہ ہے۔ ‘یوگا کنیکٹ ایک ہائبرڈ فارمیٹ میں منعقد ہوگا، جس میں ایک ہزار سے زائد افراد بنفسِ نفیس شرکت کریں گے جبکہ دنیا بھر کے معروف بین الاقوامی یوگا اداروں اور فلاح و بہبود کی کمیونٹیزسے آن لائن شرکاء بھی شامل ہوں گے۔ بحرین، ریاستہائے متحدہ امریکہ، برطانیہ اور جنوبی کوریا سمیت چار سے زائد ممالک کے ماہرین اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ یہ تمام افراد یوگا، صحت عامہ، تحقیق یا فلاح و بہبود کے شعبوں میں ممتاز مقام رکھتے ہیں، جو بھارت کی یوگا تحریک کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

سمٹ کی ایک اہم خصوصیت ‘یوگا پربھاوا رپورٹ کا اجرا ہوگا ۔جو کہ سی سی آر وائی این کی جانب سے کی گئی ایک قومی سطح کی تحقیق ہے، جس میں گزشتہ دہائی کے دوران بین الاقوامی یوگا دن (آڈی وائی ) کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ ماہرینِ تعلیم، محققین، اور عوامی صحت کے پیشہ ور افراد کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ یہ ملک بھر میں آڈی وائی اقدامات کی رسائی، مؤثریت، اور ان کے انقلابی اثرات کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کرے گی۔

اس کے علاوہ، تین اہم علمی مصنوعات کا افتتاح کیا جائے گا۔

  • یوگا کے دس سالہ اثرات (ای-کتاب)
  • یوگا پر تحقیق کا سائنٹو میٹرک تجزیہ: ایک رپورٹ
  • بھارتیہ ورکش وئیبھوم: ایک تصویری کتابچہ جو مقامی بھارتی درختوں کی اہمیت اور ان کی افادیت کو اجاگر کرتا ہے

سمٹ میں درج ذیل موضوعاتی سیشن شامل ہوں گے:

1. غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام کے لیے یوگا

2. مشترکہ یوگا پروٹوکول پر مطالعات اور بین الاقوامی یومِ یوگا کا اثر

3. یوگا-ٹیک: اختراع کاروں کی پیشکش

4. سب کے لیے یوگا کا وژن

5. یوگا اور اس کے اطلاقات

6. زندگی کے مختلف مراحل میں خواتین کی صحت اور یوگا

7. یوگا، تجارت اور صنعت

یوگا کنیکٹ کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں یوگا کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کئی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی، جن میں سوامی بابا رام دیو جی، آچاریہ بالا کرشنا جی، ایچ آر ناگندر جی، عزت مآب بکھو سنگھ سنگھ سینا، اور شری بھارت بھوشن جی شامل ہیں۔

‘یوگا کنیکٹ’ ایک موقع ہے جس میں وہ لوگ جمع ہوتے ہیں جو یوگا کے مستقبل کو سنوار رہے ہیں۔ یہ اس عالمی یوگا تحریک کے دس سال مکمل ہونے کی نشانی ہے جو اس وقت شروع ہوئی جب اقوام متحدہ نے 2014 میں 21 جون کو بین الاقوامی یومِ یوگا قرار دیا۔ یوگا کو یونیسکو نے بھی بھارت کی دنیا کو دی گئی ایک تحفہ کے طور پر تسلیم کیا۔ ایسے پروگراموں کے ذریعے بھارت دنیا بھر میں صحت، توازن، اور اتحاد کا پیغام پھیلا رہا ہے۔

***

ش ح۔ ش آ۔م ا

Uno-1726


(Release ID: 2136161)