پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 JUN 2025 10:53AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد میں ہوئے المناک ہوائی حادثے میں متعدد جانوں کے اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بے پناہ درد اور نقصان کو تسلیم کیا ۔
اس سے قبل آج جناب مودی نے صورتحال کا براہ راست جائزہ لینے کے لیے احمد آباد میں حادثے کی جگہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے حادثے کے بعد انتھک محنت کرنے والے حکام اور ایمرجنسی رسپانس ٹیموں سے ملاقات کی ۔
ایکس پر الگ الگ پوسٹوں میں جناب مودی نے کہا:
’’احمد آباد میں ہوئے ہوائی سانحے سے ہم سب کو بے پناہ دکھ ہوا ہے ۔ اتنے اچانک اور دل دہلا دینے والے انداز میں بہت سی جانیں ضائع ہونا الفاظ سے بالاتر ہے ۔ تمام سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت ۔ ہم ان کے درد کو سمجھتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ جو خلا پیچھے رہ گیا ہے اسے آنے والے برسوں تک محسوس کیا جائے گا ۔ اوم شانتی ۔ ‘‘
’’آج احمد آباد میں حادثے کی جگہ کا دورہ کیا ۔ تباہی کا منظر افسوسناک ہے ۔حادثے کے بعد اس کے نتیجے میں انتھک محنت کرنے والے عہدیداروں اور ٹیموں سے ملاقات کی ۔ ہمارے خیالات ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس ناقابل تصور سانحے میں اپنے عزیزوں کو کھو دیا ۔ ‘‘
****
ش ح۔م ش ۔ش ا
UNO-1717