پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی امور کی وزارت نے یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پریوگ ورکشاپ کا اہتمام کیا

Posted On: 12 JUN 2025 1:14PM by PIB Delhi

یوگ کے بین الاقوامی دن 2025 کے موقع پر پارلیمانی امور کی وزارت کی جانب سے 11 جون 2025 کو کمیٹی روم 62، سموِدھان سدن، نئی دہلی میں ایک یوگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ ڈاکٹر رمیش کمار، پروفیسر، شعبۂ یوگ سائنس، شری لال بہادر شاستری نیشنل سنسکرت یونیورسٹی، دہلی کی رہنمائی میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کا افتتاح ڈاکٹر ستیا پرکاش، ایڈیشنل سیکریٹری،پارلیمانی امورکی وزارت نے کیا، جبکہ ڈاکٹر رمیش کمار نے ہماری روزمرہ زندگی میں یوگ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

image0018YXY 1.jpg

ڈاکٹر رمیش کمار نے وزارت کے تمام افسران اور ملازمین کو یوگ اور پرانایام کی مشق کروائی اور دفتری اوقات کے  دوران یوگ کے ذریعے ذہنی دباؤ کو کم کر کے کارکردگی میں اضافے سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ اس ورکشاپ میں ڈاکٹر ستیا پرکاش، ایڈیشنل سیکریٹری، جناب اے۔ بی۔ آچاریہ، ڈائریکٹر، جناب سنجیو، ڈائریکٹر (این آئی سی)، جناب مکیش کمار، ڈپٹی سیکریٹری، جناب ایس۔ ایس۔ پاترا، ڈپٹی سیکریٹری اور وزارت کے تمام دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

image002RIDO 2.jpg

image003FRW3 3.jpg

************

 

ش ح ۔ ا س ۔ م ا

Urdu Release No-1698


(Release ID: 2135920)