اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کی وزارت نےمودی حکومت کے سیوا، گڈ گورننس اور بہبود کے 11 سال مکمل ہونے پرتقریب کا اہتمام کیا
Posted On:
09 JUN 2025 5:16PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی وزارت (ایم او ایم اے) نے آج مودی حکومت کے تبدیلی کے سفر کو یاد کرتے ہوئے، سیوا، گڈ گورننس اور بہبود کے 11 سال مکمل ہونے پرایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کی صدارت سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے کی اور اس میں ایم او ایم اے اور اس سے منسلک اداروں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس تقریب نے ان گیارہ برسوں کی مدت کے دوران حاصل کیے گئے اہم سنگ میلوں پر روشنی ڈالی۔ جس میں شفافیت، شمولیت اور مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیے وزارت کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔
ڈیجیٹلائزیشن اور شفافیت: وزارت کی تمام اسکیمیں اب پورٹلز کے ذریعے چلائی جاتی ہیں یا ان کا انتظام کیا جاتا ہے،جومکمل شفافیت اور مستفید ہونے والوں کے لیے رسائی کو یقینی بناتا ہے۔
فریق ثالث کا جائزہ اور جانچ: جوابدہی کو برقرار رکھنے اور تاثیر کو بہتر بنانے کے لیے تمام اسکیموں کے لیے سخت تھرڈ پارٹی جائزے اور آڈٹ کیے جاتے ہیں۔
جامع پالیسی سازی: ریاستوں اورشراکت داروں کو فعال طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ان کی قیمتی معلومات کو پالیسی فریم ورک میں شامل کیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ زمینی حقائق پر توجہ دی جائے۔
وقف ترمیمی ایکٹ، 2025: مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے وسیع غور و خوض کے بعد تاریخی وقف ترمیمی ایکٹ کو نوٹیفائی کیا گیا، جس سے وقف گورننس اور کمیونٹی ویلفیئر کو تقویت ملی۔
امیدسنٹرل پورٹل کا آغاز: 6 جون 2025 کو، وزارت نےامید سنٹرل پورٹل کا آغاز کیا۔یہ ایک اہم ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہےجس کا مقصد فلاحی اسکیموں کو ہموار کرنا اور اقلیتی برادریوں کو بااختیار بنانا ہے۔
وقف ایکٹ کے تحت مرکزی ضابطہ: ایکٹ کے تحت مرکزی ضابطہ کی تشکیل ایک اعلی درجے کے مرحلے پر ہے، جس سے قانون سازی کے نفاذ کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔
سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے ان کامیابیوں کو اقلیتی برادریوں کی ترقی کے لیے وزارت کے مشن میں بنیادی اقدامات کے طور پر اجاگر کیا ۔ انہوں نے جامع ترقی کے لئے مسلسل محنت اور لگن کا عہد کرتے ہوئے وکست بھارت2047 @کے وژن کی طرف مستعدی سے کام کرنے کے وزارت کے عزم کا اعادہ کیا ۔
تقریب کے اختتام پر عہدیداروں اور ملازمین نے اجتماعی طور پر 2047 تک ایک خوشحال اور مساوی ہندوستان کے قیام کے لیے دل و جان سے تعاون کرنے کا حلف لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ح ۔ اش ق
Urdu No. 1599
(Release ID: 2135194)