صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد پیش کی
Posted On:
06 JUN 2025 6:19PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔
صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”عید الاضحیٰ کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کو خاص طور پر اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
یہ تہوار قربانی، عقیدے اور انسانی اقدار کی علامت ہے۔ یہ معاشرے میں اتحاد، محبت اور بھائی چارے کا پیغام پھیلاتا ہے۔
آئیے ہم اپنی زندگی میں بے لوثی اور لگن کی اقدار کو اپنا کر ایک بہتر معاشرے کی تعمیر کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کریں۔“
صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں -
******
ش ح۔ ف ش ع
U: 1537
(Release ID: 2134679)