وزارت اطلاعات ونشریات
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے ویتنام کے وفد سے ملاقات کی
ہندوستان اور ویتنام نےمیڈیا اور انٹرٹینمنٹ کے شعبوں میں تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کیا
Posted On:
05 JUN 2025 5:06PM by PIB Delhi
ہندوستان اور ویتنام نے آج اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اور ویتنام کے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام (سی پی وی)کے پولٹ بیورو ممبر اور سی پی وی کے مرکزی کمیشن برائے اطلاعات، تعلیم اور بڑے پیمانے پر نقل و حرکت کے چیئرمین عزت مآب جناب نیوین ٹرونگ نگیا کی قیادت میں اعلیٰ عہدے داروں کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔میٹنگ میں جناب سنجے جاجو، سکریٹری (آئی اینڈ بی) اور وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

ہندوستان اور ویتنام کے درمیان روایتی طور پر قریبی اور دو طرفہ تعلقات ہیں۔ سال 2022 میں دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی۔ ہندوستان اور ویتنام کے دوطرفہ تعلقات کو سال 2016 میں ہندوستانی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویتنام کے دورے کے دوران ‘جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ’ کی سطح تک بڑھا دیا گیا تھا۔
مرکزی وزیر مملکت نے عالمی آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ، 2025 (1 سے 4 مئی 2025) میں ویتنام کے ایک بڑے وفد کی شرکت کی تعریف کی۔ عزت مآب جناب نگوین ترونگ اینگھیا نے دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کے طور پر ہندوستان کی متاثر کن ترقی کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی اور شراکت داری پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے میڈیا اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے پروگرام منعقد کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

دونوں ممالک نے اپنے گہرے تہذیبی روابط پر زور دیا جس میں بدھ مت کے مشترکہ ورثے بھی شامل ہیں اور اپنے کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے فعال طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
ش ح ۔ ا م۔ ج
UNO-1484
(Release ID: 2134264)