وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 6 جون کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم دنیا کے سب سے اونچے ریلوے آرک پل-چناب پل کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم ہندوستان کے کیبل سے بنے پہلےریل پل-انجی پل کا بھی افتتاح کریں گے

وزیر اعظم کٹرا میں 46,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، افتتاح کریں گے اور قوم کو وقف کریں گے

Posted On: 04 JUN 2025 12:37PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 جون 2025 کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ خطے میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور رابطہ کاری کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے تحت، وزیر اعظم صبح تقریباً 11 بجے چناب پل کا افتتاح کریں گے اور پل کے ڈیک کا معائنہ کریں گے۔

اس کے بعد، وزیر اعظم انجی پل کا دورہ کریں گے اور اس کا افتتاح کریں گے۔ وہ دوپہر تقریباً 12 بجے وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

بعد ازاں، وزیر اعظم کٹرا میں 46,000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور ان منصوبوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

چناب اور انجی ریل پل

آرکیٹیکچرل مہارت کا شاہکار، چناب ریل پل دریا کی سطح سے 359 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور دنیا کا سب سے اونچا ریلوے آرک پل ہے۔ یہ 1,315 میٹر طویل اسٹیل کا محراب نما پل ہے، جسے زلزلوں اور تیز ہواؤں جیسے قدرتی عوامل کا مقابلہ کرنے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس پل کی تعمیر کا اہم مقصد جموں اور سری نگر کے درمیان ریل رابطے کو مضبوط بنانا ہے۔ چناب پل پر چلنے والی وندے بھارت ٹرین کے ذریعے کٹرا اور سری نگر کے درمیان سفر تقریباً 3 گھنٹے میں مکمل ہوگا، جس سے موجودہ سفر کا وقت 2 سے 3 گھنٹے کم ہو جائے گا۔

انجی پل ہندوستان کا پہلا کیبل پر معلق ریل پل ہے، جو انتہائی دشوار گزار علاقے میں قوم کی خدمت کرے گا۔

رابطہ کاری کے منصوبے اور دیگر ترقیاتی اقدامات

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اُدھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ تقریباً 43,780 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا یہ 272 کلومیٹر طویل منصوبہ، 36 سرنگوں (جو مجموعی طور پر 119 کلومیٹر پر محیط ہیں) اور 943 پلوں پر مشتمل ہے۔ یہ منصوبہ وادیٔ کشمیر کو باقی ملک سے ہر موسم میں جُڑے ریل رابطے کے ذریعے منسلک کرتا ہے۔ اس کا مقصد خطے میں نقل و حرکت کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور سماجی و اقتصادی انضمام کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اعظم شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے سری نگر اور واپسی کی دو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ یہ ٹرینیں مقامی باشندوں، سیاحوں، یاتریوں اور دیگر مسافروں کے لیے ایک تیز، آرام دہ اور قابلِ اعتماد سفری متبادل فراہم کریں گی۔

سرحدی علاقوں میں آخری میل تک رابطے کو فروغ دینے کی سمت ایک بڑے قدم کے طور پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی مختلف سڑک منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم نیشنل ہائی وے-701 پر رافعہ آباد سے کپواڑہ تک سڑک کی توسیع کے منصوبے اور این ایچ-444 پر شوپیاں بائی پاس روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، جن کی مجموعی لاگت 1,952 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

اس کے علاوہ، وہ نیشنل ہائی وے-1 پر سنگرما جنکشن اور نیشنل ہائی وے-44 پر بیمینہ جنکشن پر دو فلائی اوور منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ ان منصوبوں کے ذریعے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور مسافروں کو آمد و رفت میں آسانی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم کٹرا میں شری ماتا ویشنو دیوی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے، جس پر 350 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔ یہ ادارہ ضلع ریاسی کا پہلا میڈیکل کالج ہوگا، جو خطے میں صحت کے  بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا س ک ۔ ج

U-1422


(Release ID: 2133750)