وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے میزورم میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، 9.72 کلوگرام میتھمفیٹامین گولیاں ضبط، ایک شخص گرفتار

Posted On: 01 JUN 2025 11:02AM by PIB Delhi

منشیات کے خلاف جاری جنگ کے تحت، ریونیو انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ (ڈی آر آئی) نے 30 مئی 2025 کو میزورم کے سیلنگ علاقے میں آئیژوال-چامفائی ہائی وے (نیشنل ہائی وے 6) پر ایک مہندرا XUV500 گاڑی سے 9.72 کلوگرام میتھمفیٹامین گولیاں برآمد کیں۔ برآمد شدہ گولیوں کی قیمت بین الاقوامی غیر قانونی منشیات کی مارکیٹ میں اندازاً 9.72 کروڑ روپے ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EG7A.jpg

ڈی آر آئی کے افسران نے گاڑی کی پچھلی نشست کے نیچے ایک خفیہ خانہ/چیمبر میں مہارت سے چھپائے گئے ممنوعہ منشیات کے 10 پیکٹ برآمد کیے۔ برآمد شدہ منشیات اور گاڑی کو ضبط کر لیا گیا ہے، جبکہ ایک شخص کو نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹینسز ایکٹ، 1985 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ ممنوعہ منشیات میانمار سے ہند-میانمار سرحد کے زوخاوتھر سیکٹر کے ذریعے میزورم اسمگل کی گئی تھیں۔

جنوری 2025 سے اب تک، ڈی آر آئی نے میزورم میں 72 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی میتھمفیٹامین اور ہیروئن ضبط کی ہے اور سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مجرموں کو سخت سزائیں دی جاتی ہیں، جن میں 10 سال تک کی سخت قید بھی شامل ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1328


(Release ID: 2133105)