وزارت خزانہ
کم از کم 10 سال کی اہلیتی سروس رکھنے والے مرکزی حکومت کے ریٹائرڈ این پی ایس صارفین یکساں پنشن اسکیم (یو پی ایس) کے تحت اضافی فوائد کا دعویٰ کر سکتے ہیں
یو پی ایس کے فائدے پہلے سے حاصل شدہ این پی ایس فوائد کے علاوہ ہوں گے
Posted On:
30 MAY 2025 3:30PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت کے وہ این پی ایس سبسکرائبرز جو31؍ مارچ 2025 کو یا اس سے پہلے ریٹائر ہو چکے ہیں اور جن کی کم از کم 10 برس کی کوالیفائنگ سروس(لازمی خدمات) ہے، یا ان کی قانونی طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک شریکِ حیات یکساں پنشن اسکیم (یو پی ایس) کے تحت درج ذیل اضافی فوائد کا دعویٰ کر سکتے ہیں، جو پہلے سے حاصل شدہ این پی ایس فائدے کے علاوہ ہوں گے:
- یک مشت ادائیگی (ایک مرتبہ) — ہر مکمل چھ ماہ کی کوالیفائنگ سروس کے لیے آخری حاصل شدہ بیسک تنخواہ اور اس پر دیے جانے والے مہنگائی بھتے کا دسواں حصہ۔
- ماہانہ ٹاپ اپ رقم کا حساب قابل قبول یو پی ایس ادائیگی + مہنگائی ریلیف(ڈی آر) میں سے این پی ایس کے تحت متعلقہ سالانہ قسط کی رقم نکال کر کی جاتی ہے۔
- بقایا جات پر لاگو شدہ پی پی ایف (پی پی ایف) کی شرح سود کے مطابق سادہ سود دیا جائے گا۔
یو پی ایس فوائد کا دعویٰ درج ذیل طریقوں سے کیا جا سکتا ہے:
- فزیکل طریقہ – ڈی ڈی او کے پاس جا کر فارم جمع کروائیں (بی2 – سبسکرائبر کے لیے اور بی4/بی6 – قانونی طور پر شادی شدہ شریک حیات کے لیے)۔ فارمwww.npscra.nsdl.co.in/ups.php سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
- آن لائن طریقہ – آن لائن فارم بھرنے کے لیے www.npscra.nsdl.co.in/ups.php پرجائیں۔
- فائدے کا دعویٰ کرنے کی آخری تاریخ: 30؍جون 2025
مزید معلومات کے لیے: ویبنار https://www.pfrda.org.in/index1.cshtml?lsid=546 میں شامل ہوں۔
یو پی ایس ہیلپ ڈیسک (ٹول فری) نمبر: 18005712930
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م ع ن- ش ح ب)
U. No.1288
(Release ID: 2132756)