صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے راشٹرپتی بھون میں دو روزہ ادبی کانفرنس: ادب کتنا بدل گیا ہے؟ کا افتتاح کیا

Posted On: 29 MAY 2025 7:35PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں آج (29 مئی 2025) دو روزہ ادبی کانفرنس: ادب کتنا بدل گیا ہے؟ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ زمانہ طالب علمی سے ہی وہ ادب اور ادیبوں کے تئیں احترام اور شکرگزاری کا جذبہ رکھتی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ادب کے لیے خصوصی احترام کا یہ احساس اور بھی گہرا ہوتا چلا گیا ہے۔ ان کی خواہش تھی کہ بہت سے ادیب راشٹرپتی بھون آئیں۔ انھوں نے اس کانفرنس کے انعقاد کے لیے وزارت ثقافت اور ساہتیہ اکادمی کی تعریف کی۔

 

 

صدر نے کہا کہ ہمارا ملک بہت سی زبانوں اور ادبی روایات کے لامحدود تنوع کا حامل ہے۔ لیکن اس تنوع میں ہندوستانیت کی ہلچل محسوس ہوتی ہے۔ ہندوستانیت کا یہ احساس ہمارے ملک کے اجتماعی لاشعور میں بھی گہرائی سے پیوست ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ملک کی تمام زبانوں اور لہجوں کو اپنی زبان اور بولی اور تمام زبانوں کے ادب کو اپنا مانتی ہیں۔

 

 

صدر جمہویہ نے کہا کہ بدلتے سیاق و سباق کے درمیان پائیدار انسانی اقدار کا قیام لازوال ادب کی پہچان ہے۔ جیسے جیسے معاشرہ اور سماجی ادارے بدلے ہیں، چیلنج اور ترجیحات بدلی ہیں اور ادب میں بھی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ لیکن ادب میں کچھ ایسا ہے جو صدیوں بعد بھی متعلقہ رہتا ہے۔ پیار اور شفقت کے ادبی حوالے بدلتے رہتے ہیں لیکن ان کا جذباتی پس منظر نہیں بدلتا۔ ادب سے متاثر ہو کر انسان خواب دیکھتا ہے اور انھیں پورا کرتا ہے۔

 

 

صدر مملکت نے کہا کہ آج کا ادب تدریسی نہیں ہو سکتا۔ آج کا ادب واعظ نہیں ہو سکتا۔ آج کا ادب اخلاق کی کتاب نہیں ہو سکتا۔ آج کا لکھاری ساتھی مسافر کی طرح چلتا ہے، دیکھتا اور دکھاتا ہے۔ تجربہ کرتا ہے، اور دوسروں کو تجربہ کراتا ہے۔ انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس ادبی محفل میں مقررین اور شرکا کے درمیان ایک تعمیری مکالمہ قائم ہوگا۔

کل کانفرنس میں ’ہندوستان کا فیمینسٹ لٹریچر: بریکنگ نیو گراؤنڈز‘، ’ادب میں تبدیلی بمقابلہ تبدیلی کا ادب‘ اور ’عالمی تناظر میں ہندوستانی ادب کی نئی سمتیں‘ جیسے موضوعات پر غور کیا جائے گا۔ اس کا اختتام دیوی اہلیابائی ہولکر کی 300 ویں سالگرہ منانے کے ساتھ ہوگا۔

 

 

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں-

*********

ش ح۔ ف ش ع

U: 1262


(Release ID: 2132565)