جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
دیو ،قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ملک کے لئے ایک مثال ہے: مرکزی وزیر پرہلاد جوشی
مرکزی وزیرجناب جوشی نے دیو میں شمسی توانائی کے شعبے میں پیش رفت کا جائزہ لیا
مرکزی وزیر نے پی ایم سوریہ گھر یوجنا پر تیزی سے عمل آوری کی اپیل کی
Posted On:
29 MAY 2025 4:05PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ دیو، قابل تجدید توانائی کو اپنانے کےمعاملے میں ملک کے لئے ایک مثال ہے، جس کی دن بھر کی بجلی کی طلب شمسی توانائی کے ذریعے پوری کی جاتی ہے۔ وزیرموصوف نے 11.88 میگاواٹ (9 میگاواٹ زمین پر نصب + 2.88 میگاواٹ چھت) کی صلاحیت حاصل کرتے ہوئے شمسی توانائی سے بجلی کی پوری مانگ کو پورا کرنے والے ہندوستان کے پہلے ضلع کے طور پر دیو کو اس غیر معمولی حصولیابی پر مبارکباد دی۔ مرکزی وزیر جناب جوشی نے شمسی توانائی کو اپنانے کے معاملے میں اس کی نمایاں پیش رفت کا جائزہ لینے اور پی ایم-سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے آج دیو کا دورہ کیا۔

وزیر موصوف نے شمسی توانائی کی پیداوار، اس کے موجودہ سپلائی فریم ورک، اور مستقبل میں توسیع کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے دیو میں مرکز کے زیر انتظام علاقےکی انتظامیہ کے سینئر افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران، شری ٹی ارون، مرکز کے زیر انتظام علاقہ دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کے توانائی سکریٹری نے موجودہ شمسی توانائی کے پلانٹس، ان کی پیداواری صلاحیتوں اور گھریلو سطح کے فوائد کے بارے میں تفصیلی پرزینٹیشن دیا ۔ انہوں نے وزیر موصوف کو جانکاری دی کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اب کنبے بڑی تعداد میں شمسی توانائی کے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔

میٹنگ میں دیو کے کلکٹر ڈاکٹر وویک کمار، ڈپٹی کلکٹر جناب شیوم مشرا، ایگزیکٹیو انجینئر جناب یوگیش ترپاٹھی، جناب پریش پٹیل اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
بعد میں، وزیر موصوف نے دیو میں شمسی توانائی کی کلیدی سہولیات کا جائزہ کیا، جس میں فوڈم میں واقع 9 میگاواٹ سولر پارک بھی شامل ہے۔ سولر پارک دیو کی پائیدار منتقلی کی علامت کے طور پر کھڑا ہے اور خطے کی صاف ستھری توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وزیر موصو ف نے نوٹ کیا کہ فوڈم سولر پارک نے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن (ٹی اینڈ ڈی) کے نقصانات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کی وجہ سے بجلی کے نرخوں پر نظرثانی کی جاسکی ہے۔ جس سے وہ صارفین کے لیے کم خرچ ہوں۔ انہوں نے مرکزکے زیر انتظام علاقے کے ایڈمنسٹریٹر جناب پرفل پٹیل کی قیادت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کہ ان کا فعال نقطہ نظر اس صاف ستھری توانائی کی تبدیلی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔


طویل مدتی اثرات پر بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے رائے زنی کی کہ دیو میں قابل تجدید توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں پچھلی دہائی کے دوران کی گئی سرمایہ کاری پہلے ہی شمسی توانائی کی فراہمی اور فروخت کے ذریعے حاصل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے پی ایم سوریہ گھر یوجنا کے مزید تیز اور موثر نفاذ پر زور دیا تاکہ مرکزکے زیر انتظام علاقہ کے باشندوں کے لیے اس کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکیں۔
اس دورے سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے ہر حصے میں صاف توانائی کی تعیناتی کو تیز کرنے کے لیے حکومت ہند کے عزم کا اعادہ ہوا ہے۔
****
ش ح۔ ا س۔ ج
UNO-1238
(Release ID: 2132381)