وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’سکم50@‘کی تقریبات سے خطاب کیا
وزیر اعظم نے سکم میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اورسنگ بنیاد رکھا
سکم ملک کا فخر ہے: وزیر اعظم
گزشتہ دہائی کے دوران، ہماری حکومت نے شمال مشرق کو ہندوستان کی ترقی کے سفر میں مرکز بنایا ہے: وزیر اعظم
ہم ’ایکٹ فاسٹ‘ کے جذبے کے ساتھ ’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسی کو آگے بڑھا رہے ہیں: وزیراعظم
سکم اور پورا شمال مشرق بھارت کی ترقی میں ایک روشن باب کے طور پر ابھر رہا ہے: وزیر اعظم
ہم سکم کو عالمی سیاحتی مقام بنانے کے لئے کوشاں ہیں: وزیر اعظم
آنے والے برسوں میں، بھارت عالمی کھیلوں کے سپر پاور کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، شمال مشرق اور سکم کی یووا شکتی اس خواب کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کرے گی: وزیر اعظم
ہمارا خواب ہے کہ سکم نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک گرین ماڈل اسٹیٹ بن جائے: وزیر اعظم
Posted On:
29 MAY 2025 12:00PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گنگٹوک میں منعقدہ’ سکم @50‘ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس تقریب کا موضوع ’’ جب ترقی بامقصد ہوتی ہے اور قدرت ترقی کو پروان چڑھاتی ہے ‘‘تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے سکم کی ریاست کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اس خاص دن پر سکم کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر لوگوں کے جنون، توانائی اور جوش و خروش کا مشاہدہ کرنا چاہتے تھے لیکن خراب موسم کی وجہ سے وہ حاضر نہیں ہو سکے۔ انہوں نے مستقبل قریب میں سکم کا دورہ کرنے اور ان کی کامیابیوں اور تقریبات کا حصہ بننے کا وعدہ کیا۔ وزیر اعظم نے تذکرہ کیا کہ آج کا دن ان کی گزشتہ 50 سالوں کی کامیابیوں کو منانے کا دن ہے، اس عظیم تقریب کو یادگار بنانے میں سکم کے وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کی توانائی کی ستائش کی۔ انہوں نے ایک بار پھر سکم کے لوگوں کو ان کی ریاست کی گولڈن جوبلی تقریبات پر مبارکباد دی۔
جناب مودی نے کہا کہ ’’50 سال پہلے، سکم نے اپنے لیے ایک جمہوری مستقبل کا نقشہ بنایا تھا۔ سکم کے لوگ نہ صرف جغرافیائی طور پر ہندوستان سے جڑے ہوئے ہیں بلکہ اس کی روح سے بھی وابستہ ہیں‘‘،انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو یہ یقین تھا کہ جب ہر آواز سنی جائے گی اور حقوق محفوظ ہوں گے، تب ترقی کے یکساں مواقع سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج سکم کے ہر خاندان کا اعتماد مضبوط ہوا ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ ملک نے سکم کی قابل ذکر ترقی میں اس اعتماد کے نتائج دیکھے ہیں۔’’سکم ملک کا فخر ہے‘‘، انہوں نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 50 برسوں میں سکم فطرت کے ساتھ ساتھ ترقی کا نمونہ بن گیا ہے۔ یہ حیاتیاتی تنوع کی ایک وسیع پناہ گاہ میں تبدیل ہو چکا ہے، 100فیصد نامیاتی ریاست کا درجہ حاصل کر چکا ہے اور ثقافتی اور ورثے کی خوشحالی کی علامت کے طور پر ابھرا ہے۔ جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ آج سکم ملک میں سب سے زیادہ فی کس آمدنی والی ریاستوں میں شامل ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ یہ حصولیابیاں سکم کے لوگوں کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ جناب مودی نے ان بہت سے ستاروں کا ذکر کیا جو گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران سکم سے ابھرے ہیں، جو ہندوستان کے افق کو روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے سکم کی ہر کمیونٹی کے اس کی بھرپور ثقافت اور خوشحالی میں شراکت کا اعتراف کیا۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ 2014 سے، ان کی حکومت نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس — سب کے لیے ترقی، سب کے تعاون کے ساتھ،ایک ترقی یافتہ ہندوستان کو متوازن ترقی کی ضرورت ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کوئی خطہ پیچھے نہ رہے جبکہ دوسرا ترقی کرے۔ ’’ہندوستان کی ہر ریاست اور خطہ کی اپنی منفرد صلاحیتیں ہیں، اس وژن کو ذہن میں رکھتے ہوئے، حکومت نے گزشتہ دہائی میں شمال مشرق کو ترقی کے مرکز میں رکھا ہے‘‘، وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا، ’’حکومت ’ایکٹ فاسٹ‘ کے جذبے کے ساتھ ’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ دہلی میں منعقدہ حال ہی میں شمال مشرقی سرمایہ کاری سمٹ کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس تقریب میں سرکردہ صنعت کاروں اور بڑے سرمایہ کاروں نے شرکت کی جنہوں نے سکم سمیت پورے شمال مشرق میں اہم سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں اس سے سکم اور شمال مشرقی خطے کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔
جناب مودی نے ذکر کیا کہ ’’آج کا واقعہ سکم کے مستقبل کے سفر کی ایک جھلک پیش کرتا ہے‘‘،انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سکم کی ترقی سے متعلق کئی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان منصوبوں سے خطے میں صحت کی دیکھ بھال، سیاحت، ثقافتی اور کھیلوں کی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ان منصوبوں کے کامیاب آغاز پر سب کو دلی مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ’’سکم، پورے شمال مشرق کے ساتھ، ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا ایک روشن باب بن رہا ہے‘‘، انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جہاں کبھی دہلی سے دوری ترقی کی راہ میں رکاوٹ تھی، وہی خطہ اب مواقع کے نئے دروازے کھول رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ کنیکٹیویٹی میں بہتری ہے، ایک ایسی تبدیلی جس کا سکم کے لوگوں نے خود مشاہدہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس وقت کو مزید یاد کیا کہ جب تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور روزگار کے لیے سفر ایک بڑا چیلنج تھا، تاہم، انہوں نے ذکر کیا کہ گزشتہ دہائی کے دوران صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس عرصے کے دوران سکم میں تقریباً 400 کلومیٹر نئی قومی شاہراہیں بنائی گئی ہیں۔ گاؤں میں سیکڑوں کلومیٹر نئی سڑکیں بنائی گئی ہیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اٹل سیتو کی تعمیر نے سکم کے دارجلنگ کے ساتھ رابطے کو بڑھایا ہے، جناب مودی نے کہا کہ سکم کو کلمپونگ سے جوڑنے والی سڑک پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باگڈوگرا-گنگٹوک ایکسپریس وے سکم جانے اور آنے کا سفر بہت آسان بنا دے گا۔ مستقبل کی ضروریات کے مد نظر، انہوں نے اس ایکسپریس وے کو گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے سے جوڑنے کے منصوبے کا اعلان کیا، جس سے خطے کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
تمام شمال مشرقی ریاستوں کے دارالحکومتوں کے شہروں کو ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے کی کوششوں کو تیزی سے آگے بڑھاتے ہوئے جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ سیووک-رنگپو ریل لائن سکم کو قومی ریل نیٹ ورک سے جوڑ دے گی ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جہاں سڑکیں نہیں بن سکتیں وہاں متبادل کے طور پر روپ وے بنائے جا رہے ہیں۔ جناب مودی نے یہ بھی ذکر کیا کہ آج کے اوائل میں کئی روپ وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا، جس سے سکم کے لوگوں کی سہولت میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ گزشتہ دہائی میں، ہندوستان نے نئی قراردادوں کے ساتھ ترقی کی ہے اور صحت کی دیکھ بھال کو بڑھانا ایک اہم ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 10-11 برسوں میں ہر ریاست میں بڑے اسپتال قائم ہوئے ہیں۔ جناب مودی نے ملک بھر میں ایمس اور میڈیکل کالجوں کی نمایاں توسیع پر مزید روشنی ڈالی، 500 بستروں کے ہسپتال کو سکم کے لوگوں کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا تاکہ انتہائی پسماندہ خاندانوں کے لیے بھی معیاری صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں حکومت اسپتالوں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کر رہی ہے وہیں وہ کفایتی اور اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت سکم میں 25,000 سے زیادہ لوگوں کا مفت علاج ہوا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں 70 سال سے زیادہ عمر کے تمام بزرگ شہری اب 5 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کے اہل ہیں۔ انہوں نے مزید یقین دلایا کہ سکم میں خاندانوں کو اب اپنے بزرگ ارکان کی صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ حکومت ان کے علاج کا خیال رکھے گی۔
جناب مودی نے کہا کہ ’’ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد چار مضبوط ستونوں پر ٹکی ہوئی ہے۔ غریبوں، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا۔انہوں نے اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک مسلسل ان ستونوں کو مضبوط کر رہا ہے۔ انہوں نے سکم کے کسانوں کی تعریف کی اور ہندوستان کی زرعی ترقی میں ان کی اہم شراکت کا اعتراف کیا۔ ’’سکم زرعی ترقی کی نئی لہر میں رہنمائی کر رہا ہے‘‘، جناب مودی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سکم سے نامیاتی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سکم سے مشہور دَلے کُھرسانی مرچ پہلی بار برآمد کی گئی تھی اور مارچ 2025 میں پہلی کھیپ بیرون ملک بھیجی گئی تھی۔ جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ آنے والے برسوں میں سکم سے بہت سی مزید مصنوعات عالمی سطح پر برآمد کی جائیں گی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ مرکزی حکومت ان کوششوں کی حمایت کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے سکم کی آرگینک باسکٹ کو مزید افزودہ کرنے کے لیے ایک اور قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ملک کا پہلا نامیاتی ماہی گیری کلسٹر ضلع سورینگ میں قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پہل سے سکم کو قومی اور عالمی سطح پر ایک نئی شناخت ملے گی۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ نامیاتی کھیتی کے ساتھ ساتھ سکم کو بھی نامیاتی ماہی گیری کے لیے پہچانا جائے گا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ نامیاتی مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی عالمی مانگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ترقی سے سکم کے نوجوانوں کے لیے ماہی گیری کے شعبے میں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
دہلی میں نیتی آیوگ گورننگ کونسل کی حالیہ میٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے جس میں ہر ریاست کو ایک سیاحتی مقام تیار کرنے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی جو بین الاقوامی شناخت حاصل کرے، جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ وقت آ گیا ہے کہ سکم صرف ایک ہل اسٹیشن سے آگے بڑھ کر ترقی کرے اور خود کو ایک عالمی سیاحتی مقام کے طور پر قائم کرے۔ ’’سکم کی صلاحیت بے مثال ہے، ایک مکمل سیاحتی پیکج پیش کرتا ہے‘‘، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سکم قدرتی خوبصورتی اور روحانیت کے ساتھ ساتھ جھیلوں، آبشاروں، پہاڑوں اور پر سکون بدھ مٹھوں کا گھر ہے۔ جناب مودی نے نشاندہی کی کہ کنچن جنگا نیشنل پارک، جو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ ہے، ایک ایسا ورثہ ہے جو نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کو فخر سے بھر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ایک نیا اسکائی واک تعمیر کیا جا رہا ہے، گولڈن جوبلی پروجیکٹ کا افتتاح کیا جا رہا ہےاور اٹل بہاری واجپئی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جا رہی ہے، یہ تمام منصوبے سکم کی ترقی کی نئی بلندیوں کی علامت ہیں۔
وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ’’سکم میں ایڈونچر اور کھیلوں کی سیاحت کی بے پناہ صلاحیت ہے‘‘، ٹریکنگ، ماؤنٹین بائیکنگ اور اونچائی پر ٹریننگ جیسی سرگرمیاں خطے میں پروان چڑھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکم کو کانفرنس ٹورزم، فلاح و بہبود کی سیاحت اور کنسرٹ ٹورزم کے مرکز کے طور پر قائم کرنا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ گولڈن جوبلی کنونشن سینٹر مستقبل کی اس تیاری کا ایک اہم حصہ ہے، وزیر اعظم نے معروف عالمی فنکاروں کے لیے گنگٹوک کے قدرتی مناظر میں پرفارم کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا اور اس نظریے سے اتفاق کیا کہ سکم فطرت اور ثقافت کی ہم آہنگی کو مکمل طور پر مجسم کرتا ہے۔
اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ جی-20 سربراہی اجلاس کو شمال مشرق میں لانا خطے کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے دکھانے کی سمت ایک قدم تھا، جناب مودی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سکم حکومت کس طرح تیزی سے اس وژن کو پروان چڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب ایک بڑی عالمی اقتصادی طاقت ہے اور کھیلوں کی سپر پاور بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ شمال مشرق بالخصوص سکم کے نوجوان اس خواب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ جناب مودی نے سکم کی بھرپور کھیلوں کی میراث کو تسلیم کیا، فٹ بال لیجنڈ بھائی چنگ بھوٹیا، اولمپیئن ترون دیپ رائے اور ایتھلیٹ جسلال پردھان جیسی شخصیات کا ذکر کیا۔ انہوں نے ایک ایسے مستقبل کا تصور کیا جہاں سکم کا ہر گاؤں اور قصبہ ایک نیا چیمپئن تیار کرے۔’’کھیل صرف شرکت کے بارے میں نہیں ہونا چاہئے بلکہ عزم کے ساتھ جیتنے کے بارے میں بھی ہونا چاہئے‘‘۔ جناب مودی نے کہا کہ گنگٹوک میں نیا اسپورٹس کمپلیکس مستقبل کے چمپئنز کے لیے تربیتی میدان بن جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت سکم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہنر کی شناخت، تربیت، ٹیکنالوجی اور ٹورنامنٹس کو ہر سطح پرحمایت دی جارہی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سکم کے نوجوانوں کی توانائی اور جذبہ ہندوستان کو اولمپک کے اعزاز کی طرف لے جائے گا۔
وزیر اعظم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’سکم کے لوگ سیاحت کی طاقت کو سمجھتے ہیں اور سیاحت صرف تفریح نہیں ہے بلکہ تنوع کا جشن ہے‘‘۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پہلگام میں حملہ صرف ہندوستانیوں پر حملہ نہیں تھا بلکہ انسانیت اور بھائی چارے کے جذبے پر حملہ تھا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دہشت گردوں نے نہ صرف کئی خاندانوں کی خوشیاں چھینی ہیں بلکہ ہندوستان کے لوگوں کو تقسیم کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔جناب مودی نے کہا کہ ’’آج دنیا ہندوستان کے بے مثال اتحاد کا مشاہدہ کر رہی ہے اور قوم دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو واضح پیغام دینے کے لیے متحد ہوئی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بیٹیوں کے ماتھے سے سندور اجاڑ کر انہیں درد دیا ، لیکن بھارت نے قصورواروں کے خلاف آپریشن سندور سے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے بعد پاکستان نے ہندوستانی شہریوں اور فوجیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن اس عمل میں وہ بے نقاب ہو گیا۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان نے جواب میں پاکستان کے کئی ائیر بیسوں کو تباہ کر کے ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
جناب مودی نے کہاکہ’’بطور ریاست سکم کا 50 سالہ سنگ میل سب کے لیے باعث ترغیب ہے اور ترقی کا سفر اب مزید تیز ہوگا‘‘۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ 2047 ہندوستان کی آزادی کے 100 سال اور سکم کی بطور ریاست 75 سال منائے گا، انہوں نے اس سنگ میل پر سکم کو کیسا نظر آنا چاہیے، اس کے لیے اہداف طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سکم کے مستقبل کے لیے ایک روڈ میپ کا تصور کرنے، منصوبہ بندی کرنے اور وقتاً فوقتاً جائزہ لینے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے، جناب مودی نے سکم کی معیشت کو فروغ دینے اور اسے ایک ’فلاحی ریاست‘ میں ڈھالنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ ’’سکم کی نوجوان نسل کو نہ صرف مقامی ضرورتوں کے لیے بلکہ عالمی تقاضوں کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے‘‘۔ جناب مودی نے ان شعبوں میں مہارت کی ترقی کے نئے مواقع قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جہاں دنیا بھر میں نوجوانوں کی بہت زیادہ مانگ ہے۔
وزیر اعظم نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ اگلے 25 سالوں میں سکم کو ترقی، وراثت اور عالمی شناخت کی بلندی پر لے جانے کا اجتماعی عہد کریں۔ وزیر اعظم نے سکم کے ہر شہری کے لیے ایک محفوظ گھر کو یقینی بنانے کے ہدف پر زور دیتے ہوئے کہا’’ہمارا خواب ہے کہ سکم نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک گرین ماڈل اسٹیٹ بن جائے‘‘۔ انہوں نے شمسی توانائی سے چلنے والی بجلی ہر گھر تک پہنچانے کے وژن پر بھی زور دیا۔ جناب مودی نے تصور کیاکہ ’’سکم کو ایگرو اسٹارٹ اپس اور ٹورزم اسٹارٹ اپس میں ایک لیڈر کے طور پر ابھرنا چاہیے اور آرگینک فوڈ ایکسپورٹ میں عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کرنی چاہیے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکم ایک ایسی جگہ ہونی چاہیے جہاں ہر شہری ڈیجیٹل لین دین کو اپنائےاور ایک ایسی ریاست جہاں ویسٹ –ٹو- ویلتھ( کوڑے کچرےسے کمائی) پہل کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے۔ جناب مودی نے اپنی بات کااختتام کرتے ہوئے ’’اگلے 25 سال ان اہم اہداف کو حاصل کرنے اور عالمی سطح پر سکم کی شناخت کو قائم کرنے کے لیے وقف ہیں‘‘، کے جذبے کے ساتھ ہر کسی کو آگے بڑھنے اور اپنے مالا مال ورثے کی تعمیر کو جاری رکھنے کی اپیل کی۔
سکم کے گورنر جناب اوم پرکاش ماتھر، سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ اس تقریب میں دیگر معززین کے ساتھ موجود تھے۔
پس منظر
ریاست کے 50 شاندار برسوں کی تقریب کے موقع پر، وزیر اعظم نے’’ سکم 50@: جب ترقی بامقصد ہوتی ہے اور قدرت ترقی کو پروان چڑھاتی ہے‘‘ ،میں شرکت کی ۔ سکم کی حکومت نے ’’سناؤلو، سمردھا اور سمرتھ سکم‘‘ کےموضوع کے تحت سال بھر طویل سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی ہے، جس میں سکم کی ثقافتی دولت، روایت، قدرتی شان اور اس کی تاریخ کے جوہر کا جشن منایا جارہا ہے۔
وزیر اعظم نے سکم میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور افتتاح کیا۔ پروجیکٹوں میں نامچی ضلع میں 750 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کا 500 بستروں کا ایک نیا ضلع اسپتال ، سنگاچولنگ میں پسنجر روپ وے ، ضلع گیالشنگ میں پیلنگ ، گنگٹوک ضلع کے سنگ کھولا میں اٹل امرت ادیان میں بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی جی کا مجسمہ دیگر کے علاوہ شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے ریاست کے 50 سال کا یادگاری سکہ، نشانی سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔
******
ش ح۔م ش۔ ع د
(U: 1220)
(Release ID: 2132276)
Read this release in:
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Nepali
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Malayalam