یو پی ایس سی
یونین پبلک سروس کمیشن نے نیا آن لائن اپلیکیشن پورٹل لانچ کیا
Posted On:
28 MAY 2025 6:02PM by PIB Delhi
یونین پبلک سروس کمیشن نے رجسٹریشن اور آن لائن درخواست فارم بھرنے کے لیے نیا آن لائن اپلیکیشن پورٹل متعارف کرایا ہے۔ یوپی ایس سی کے آن لائن اپلیکیشن پورٹل کے چار حصے ہیں، جنہیں ہوم پیج پر موجود 4 الگ الگ کارڈز کی شکل میں مرتب کیاگیا ہے، جن میں سے تین یعنی اکاؤنٹ کی تخلیق، یونیورسل رجسٹریشن اور کامن اپلیکیشن فارم میں وہ معلومات درج ہوتی ہیں جو تمام امتحانات کے لیے مشترک ہیں اور انہیں امیدوار کسی بھی وقت بھر سکتے ہیں۔ چوتھا حصہ یعنی امتحانات ،امتحان کے نوٹس، امتحان کی درخواست اور درخواست کی حالت پر مشتمل ہے۔ اس حصے میں امتحان کے نوٹیفکیشن میں اعلان کردہ مدت کے دوران امیدواروں کو صرف متعلقہ امتحان کی مخصوص معلومات کو بھرنا ہے۔
اس بندوبست سے امیدواروں کو کسی بھی وقت پہلے تین حصوں کو پ بھرنے اور یوپی ایس سی کی طرف سے منعقد کیے جانے والے کسی بھی امتحان کی درخواست دینے کے لیے تیار رہنے کی سہولت فراہم ہوگی، جس میں حسب ضرورت اپ ڈیٹس کرنے کی اجازت ہوگی ، اس طرح امیدواروں کے وقت کی بچت ہوگی اور وہ آخری لمحات کی بھیڑ سے بچیں گے۔
تمام درخواست دہندگان سے یہ مطلوب ہوگا کہ وہ ویب سائٹ https://upsconline.nic.in. کا استعمال کرکے نئے متعارف کردہ پورٹل میں درخواست فارم کو پُر کریں اور اپنے دستاویزات کو اپ لوڈ کریں۔ پرانا ون ٹائم رجسٹریشن ( اوٹی آر) ماڈیول اب سے قابل استعمال نہیں ہوگا۔
امیدواروں کے ذریعے درخواست فارم کو پُر کرنے اور دستاویزات اپ لوڈ کرنے میں رہنمائی کے لیے تفصیلی ہدایات ہوم پیج پر اور ساتھ ہی تمام پروفائلز/ماڈیولز میں بھی دستیاب ہیں ۔
درخواست دہندگان کو تاکید سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے آدھار کارڈ کو یونیورسل اپلیکیشن میں شناختی دستاویز کے طور پر استعمال کریں تاکہ ان کے شناختی کارڈ ( آئی ڈی) اور دیگر تفصیلات کی تصدیق اور توثیق آسانی سے اور بلا کسی رکاوٹ کے ہو سکے، جس کے بعد یہ تمام امتحانات کے لیے مستقل اور عام ریکارڈ کے طور پر کام آتا ہے۔
نئے اپلیکیشن پورٹل کو مؤرخہ 28.05.2025 سے شروع کیا جا رہا ہے۔28.05.2025 کو مطلع کردہ امتحان سی ڈی ایس ایگزام- II،2025 اور این ڈی اے اینڈ این اے- II، 2025 کے لیے درخواستیں نئے آن لائن اپلیکیشن پورٹل کے ذریعے ہی قبول کی جائیں گی۔
*****
)ش ح – م ش ع - م ذ(
U.N. 1201
(Release ID: 2132145)