وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے شمال مشرق میں دو کارروائیوں کے دوران تقریباً 23.5 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن اور میتھ ایمفیٹامین ضبط کی؛ چار منشیات اسمگلر گرفتار
Posted On:
28 MAY 2025 12:16PM by PIB Delhi
ریونیو انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ(ڈی آر آئی) نے 19بی این آسام رائفلز کی مدد شمال مشرقی خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت 21 مئی 2025 کو منی پور کے نونی میں نیشنل ہائی وے 37 پر ایک ٹرک کو روکا اور اس سے 569 گرام ہیروئن اور 1,039 گرام میتھ ایمفیٹامین گولیاں ضبط کیں۔
منشیات سے بھرے پیکٹ ٹرک کے چیسیس میں خاص طور پر بنائے گئے خفیہ خانے میں چھپائے گئے تھے۔



ایک اور کارروائی میں ریونیو انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ(ڈی آر آئی) نے آسام رائفلز ایف آئی یو یونٹ سلچر کی مدد سے 22 مئی 2025 کوآسام کے ضلع ہیلکنڈی میں آلوئیچرا کے مقام پر ایک ٹرک کو روکا اور اس سے 2,640.53 گرام ہیروئن ضبط کی۔
منشیات سے بھرے پیکٹ ٹرک کے بیڈ لوڈ فلور میں بنائے گئے ایک گہرے اور خاص طور پر تیار کردہ خفیہ خانے میں چھپائے گئے تھے۔

برآمد شدہ ممنوعہ منشیات کی قیمت بین الاقوامی غیر قانونی منشیات کی مارکیٹ میں تقریباً 23.5 کروڑ روپے ہے، جنہیں این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت ضبط کیا گیا ہے اور ساتھ ہی چار افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
رواں برس جنوری سے اب تک ڈی آر آئی نے شمال مشرقی خطے میں کل 173؍کروڑ روپے مالیت کے گانجہ، میتھ ایمفیٹامین گولیاں اور ہیروئن جیسی ممنوعہ منشیات ضبط کی ہیں اور 26 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
*********
(ش ح –م ع ن- ت ع)
U. No.1184
(Release ID: 2131951)