زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان کی پہل کے تحت شروع کیا گیا وکست کرشی سنکلپ ابھیان پورے ملک میں چلایا جائے گا


 مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان کی موجودگی میں یہ مہم 29 مئی کو پوری، اوڈیشہ سے شروع ہوگی

اس 15 روزہ مہم کے دوران مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان تقریبا 20 ریاستوں کا دورہ کریں گے

اس مہم کا مقصد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "لیب ٹو لینڈ" کے وژن اور ترقی یافتہ بھارت کے تصور کو عملی جامہ پہنانا ہے

کل 2،170 ٹیمیں 700 سے زیادہ اضلاع، 65،000 گاؤوں اور تقریبا 1.5 کروڑ کسانوں کا دورہ کریں گی

Posted On: 27 MAY 2025 5:55PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان کے ذریعہ شروع کئے گئے ملک گیر 'وکست کرشی سنکلپ ابھیان' کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مہم کا آغاز 29 مئی 2025 کو اوڈیشہ کے پوری کی مقدس سرزمین سے خود مرکزی وزیر کی موجودگی میں کیا جائے گا ۔ اس وسیع 15 روزہ مہم کے دوران جناب چوہان تقریبا 20 ریاستوں کا دورہ کریں گے اور کسانوں اور سائنس دانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور ان کے ساتھ براہ راست بات چیت کریں گے۔

29مئی کو اوڈیشہ میں لانچ کے بعد جناب چوہان جموں، راجستھان، گجرات، اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر، ہریانہ، پنجاب، اتراکھنڈ، آسام، میگھالیہ، کرناٹک، تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، دہلی اور چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے اور 12 جون تک کسانوں اور سائنسی ٹیموں سے بات چیت کریں گے۔

اس مہم کا مقصد کسانوں کو مختلف علاقوں کے لیے مخصوص خریف کی اہم فصلوں کے لیے جدید ٹکنالوجیوں کے بارے میں تعلیم دینا ، فائدہ مند سرکاری اسکیموں اور پالیسیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ، فصل کے انتخاب اور متوازن کھاد کے استعمال کے لیے مٹی کی صحت کارڈ کے استعمال پر کسانوں کی رہنمائی کرنا ، اور کسانوں کی قیادت والی اختراعات کو سمجھنے اور اس کے مطابق تحقیق کی ہدایات کو آگے بڑھانے کے لیے رائے اکٹھا کرنا ہے۔ خریف سیزن سے پہلے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) اور وزارت زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود 29 مئی سے  12 جون تک 700 سے زائد اضلاع میں ریاستی حکومتوں کے تعاون سے 'وکست کرشی سنکلپ ابھیان' کا انعقاد کرے گی ۔ اس مدت کے دوران، سائنسی ٹیمیں گاؤوں کا دورہ کریں گی اور کسانوں سے براہ راست رابطہ کریں گی۔ اس مہم میں تمام 731 کرشی وگیان کیندر (کے وی کے)، تمام 113 آئی سی اے آر ادارے، زراعت، باغبانی، مویشی پروری اور ماہی گیری کے ریاستی سطح کے محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ترقی پسند کسان اور دیگر زرعی اسٹیک ہولڈروں شامل ہوں گے۔

 اس مہم کا مقصد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "لیب ٹو لینڈ" کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے مختلف ریاستوں کے تقریبا 1.5 کروڑ کسانوں تک براہ راست رسائی اور بات چیت کرنا ہے۔ مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کے مطابق یہ مہم ترقی یافتہ زراعت کے اہداف کو آگے بڑھانے اور وکست بھارت 2047 کے وسیع تر وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1151


(Release ID: 2131748)