امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 امورداخلہ اور امداد  باہمی  کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مہاراشٹر کے ناگپور میں نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کیمپس میں مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے بنائے جانے والے ‘سواستی نواس’ کا بھومی پوجن کیا


مرکزی وزیر داخلہ نے نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی (این ایف ایس یو) کے ناگپور کیمپس کے مستقل کیمپس کا بھومی پوجن بھی کیا اور ورچوئل طورپر اس کے عارضی کیمپس کا افتتاح کیا

گزشتہ 11 سالوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے منظر نامے میں مثبت تبدیلی آئی ہے

یہ کینسر انسٹی ٹیوٹ خدمت کے جذبے کی بنیاد پر بنایا گیا ہے، اس وژن کے ساتھ کہ معاشرے میں کوئی بھی شخص پریشانی میں نہ رہے۔ آنے والے دنوں میں اس کا شمار ملک کے بہترین کینسر اداروں میں کیا جائے گا

یہ ادارہ مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کے غریب اور متوسط ​​طبقے کے لوگوں کے علاج کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا

اباجی ٹھٹے نے پوجیہ گروجی اور پوجیہ بالاصاحب دیوراس کے ساتھ مل کر اپنی پوری زندگی ہندوستان کی تعمیر نو کے لیے وقف کر دی

مودی جی کے 5 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کے قدم سے ملک  بھرکے کروڑوں غریبوں کو بیماریوں سے لڑنے کا حوصلہ ملا ہے

مودی جی نے سستی ادویات کی دکانوں کا سلسلہ بھی قائم کیا اور مودی حکومت میں 23 ایمس کو منظوری ملی، جن کی تعداد آزادی سے لے کر 2014 تک صرف 7 تھی

 سال2013-14 میں ملک کا صحت کا بجٹ 37 ہزار کروڑ روپے تھا جسے  پی ایم مودی نے

 26-2025 میں بڑھا کر  ایک لاکھ 35  ہزارکروڑ کر دیا

Posted On: 26 MAY 2025 5:59PM by PIB Delhi

داخلہ اورامداد باہمی   کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج مہاراشٹر کے ناگپور میں نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس میں مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے بنائے جانے والے ‘سواستی نواس’ کا بھومی پوجن کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب دیویندر فڑنویس سمیت کئی معززین موجود تھے۔

1.jpg

 مرکزی وزیر داخلہ نے مستقل کیمپس کا بھومی پوجن اور نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی (این ایف ایس یو) کے ناگپور کیمپس کے عارضی کیمپس کا  ورچوئل افتتاح بھی کیا۔

2.jpg

3.jpg

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس کینسر انسٹی ٹیوٹ کا نام پورے ملک کے بہترین کینسر اداروں میں شمار ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بنیاد میں خدمت کا جذبہ ہے، اس کے پیچھے محنتی لوگ ہیں اور اسے اس وژن کے ساتھ چلایا جا رہا ہے کہ سماج  میں کوئی بھی پریشان نہ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ادارے ہی پھلتے پھولتے، ترقی کرتے اور لمبے عرصے تک معاشرے کی خدمت کرتے ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ جب اچھی نیت سے بھگوان اور سماج کی مہربانی ہوتی ہے تو وہ بیج بڑھ کر برگد کا درخت بن کر ہمارے سامنے کھڑا ہوتا ہے۔ آج برگد کا درخت بن کر یہ کینسر انسٹی ٹیوٹ ہزاروں لوگوں کی زندگیوں سے پریشانیوں کو دور کرنے کا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں ہسپتال کا تصور مختلف ہے اور ہمارے معاشرے کی ساخت، خاندانی نظام اور رشتہ داروں سے لگاؤ ​​کا کلچر مختلف ہے۔ باہر کے ممالک میں جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو مریض کو ہسپتال میں داخل کیا جاتا ہے لیکن ہمارے ملک میں جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو پورا خاندان اس سے پیار اور محبت سے جڑ جاتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہاں کے سواستی نواس کے وژن کے ساتھ اس کینسر انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم نے ہندوستان میں اسپتال کی تعمیر کے میدان میں ملک کے سامنے ایک نیا تصوریا پیش کیا ہے، جو آنے والے دنوں میں ہمارے خاندان کے جذبات کو زندہ رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی مریض یہاں آئے گا تو اس کے لواحقین اس سے مل سکیں گے اور کم سے کم قیمت پر یہاں رات گزار سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابا جی ٹھٹے جی نے پوجی گروجی اور پوجی بالا صاحب دیورس جی کے ساتھ مل کر اپنی پوری زندگی ہندوستان کی تعمیر نو کے لیے وقف کر دی۔

4.jpg

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ فیصد کے لحاظ سے ہندوستان میں منہ کے کینسر کے معاملات دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ہر 8 منٹ میں ایک شخص کی موت سروائیکل کینسر کی وجہ سے ہوتی ہے۔ چند سال پہلےکینسر کو لاعلاج مرض سمجھا جاتا تھا لیکن گزشتہ 15 سالوں میں ملک بھر میں کینسر کے کئی اچھے ادارے قائم ہو ئے ہیں اور ان کے ذریعہ کینسر کے علاج کو قابل رسائی بنانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مدھیہ پردیش، تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر کے غریب ترین علاقوں میں واقع اس سروس انسٹی ٹیوٹ میں زیادہ تر متوسط، نچلے متوسط ​​اور غریب طبقے کے مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد 28 فروری 2015 کو رکھا گیا تھا اور اس کا افتتاح 2023 میں ہوا تھا اور آج اسے سواستی نواس کے ساتھ مکمل کرنے کاکام جاری ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ پچھلے 11 برسوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے صحت کے منظر نامے میں بہت مثبت تبدیلی آئی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ملک کے کروڑوں غریبوں کا 5 لاکھ روپے تک کا تمام علاج مفت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست کی طرف سے دی گئی رقم کو اس میں شامل کر لیا جائے تو تقریباً کسی غریب کو 25 لاکھ روپے تک کے علاج پر خرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس کی وجہ سے ملک کے کروڑوں غریبوں کو بیماری کے دوران لڑنے کا حوصلہ ملا ہے اور امید پیدا ہوئی ہے کہ وہ بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ زندگی گزار سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے نہ صرف 5 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کا انتظام کیا ہے بلکہ سستی ادویہ فروخت کرنے والی دکانوں کا سلسلہ بھی قائم کیا ہے۔

5.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سال 2014 میں ملک میں 7 ایمس تھے، اب 23 کی منظوری دی گئی ہے، 387 میڈیکل کالج تھے، آج 780 بن چکے ہیں، ایم بی بی ایس کی 51 ہزار سیٹیں تھیں، آج ہر سال 1 لاکھ 18 ہزار ایم بی بی ایس ڈاکٹر پاس آؤٹ ہو رہے ہیں اور پی جی کی سیٹیں بڑھ کر 31 ہزار 74 ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کا 2013-14میں صحت کا بجٹ 37 ہزار کروڑ روپے تھا جسے مودی جی نے2025-26میں بڑھا کر 1 لاکھ 35 کروڑ روپے کر دیا ہےانہوں نے  مزیدکہا کہ سستی ادویات پر سالانہ 10,000 کروڑ روپے خرچ کرکے وزیر اعظم مودی نے ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے منظر نامے میں ایک نمایاں تبدیلی لائی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی حکومت اکیلے  سماج کے تمام افرادکو صحت مند نہیں رکھ سکتی اور سماجی خدمت سے متحرک ادارے ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

****

 

ش ح۔م ح۔ش ت

U NO: 1111


(Release ID: 2131418)