وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

کل جماعتی  پارلیمانی وفد کا  کوریا جمہوریہ   ( آر او کے )  کا دورہ

Posted On: 26 MAY 2025 5:07PM by PIB Delhi

معزز رکن پارلیمنٹ جناب سنجے کمار جھا کی قیادت  والے   کل  جماعتی  پارلیمانی وفد نے ’’ آپریشن سندور ‘‘  کے حوالے سے اپنی مصروفیات کا آغاز کوریا جمہوریہ میں بھارت کے سفیر جناب امت کمار کی بریفنگ سے کیا۔ انہوں نے کوریا سے متعلق طے شدہ ملاقاتوں کے تناظر میں بھارت کے دہشت گردی کے خلاف  عدم برداشت کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے ترتیب دی گئی حکمتِ عملی  کو اجاگر کیا ۔

  1. وفد نے کوریا جمہوریہ میں مقیم بھارتی برادری سے ملاقات کی اور ’’ آپریشن سندور ‘‘  سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وفد نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے   وحشیانہ دہشت گردانہ  حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کی وضاحت کی اور بھارت میں سماجی انتشار پیدا کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے اس بات  کو اجاگر کیا کہ بھارت کا ابتدائی ردِعمل اور بعد کی کارروائیاں نہایت محسوب ، مرکوز  ،  غیر اشتعال انگیز اور ذمہ دارانہ تھیں۔ دہشت گردی کے خلاف بھارت کے اصول پر مبنی اور پُرعزم مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
  2. وفد نے کوریا جمہوریہ کی ممتاز شخصیات سے بامعنی ملاقاتیں بھی کیں، جن میں سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر یون ینگ-کوان، خارجی امور کے سابق نائب وزیر خارجہ جناب چو ہ یون، بھارت میں کوریا کے سابق سفیر شن بونگ-کِل اور لی جون-گیو، خارجی امور کی  پارلیمانی کمیٹی کے رینکنگ ممبر کم گن اور انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز کے ڈائریکٹر میجر جنرل شن سانگ-گیون شامل ہیں۔ وفد نے ان رہنماؤں کو پہلگام میں ہوئے  وحشیانہ  دہشت گرد حملے اور بھارت کی متناسب  ، غیر اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی فورموں ، خصوصاً ایف اے ٹی ایف میں اصلاحی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ وفد نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ’’ نئے معمول ‘‘ کا اعادہ کیا، جس کے تحت فوری اور فیصلہ کن کارروائی بھارت کی اپنے شرائط پر کی جاتی ہے۔ انہوں نے اس بات  پر زور دیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں میں کوئی فرق نہیں کیا جا سکتا۔ کوریائی  فریق نے دہشت گردی کے خلاف اپنی واضح مخالفت کا اظہار کیا اور بھارت کے مؤقف کو سمجھا ۔
  3. یہ  وفد  کل ،  کوریا جمہوریہ کی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام، کوریا کی قومی اسمبلی کے معزز اراکین، کوریا کے سرکردہ تھنک ٹینکس کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا، جس کے بعد میڈیا سے بات چیت بھی  کی جا سکتی ہے۔

............

) ش ح –    ض   ر          -  ع ا )

U.No. 1109


(Release ID: 2131379)