صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

آرٹسٹس اِن ریزیڈینس پروگرام کےحصے کے طور مدھوبنی اور گونڈ آرٹ کے فنکاروں کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

Posted On: 26 MAY 2025 3:21PM by PIB Delhi

فنکاروں کے ایک گروپ نے آج (26 مئی 2025) راشٹرپتی بھون میں آرٹسٹس این ریزیڈینس  پروگرام کے حصے کے طور پر صدر جمہوریۂ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ ہندوستان کے آرٹ کی روایتی اقسام کی نمائش فنکاروں کے پروگرام آرٹسٹس ان ریزیڈینس-کلا اُتسو میں اس کی اصل شکلوں میں کی جا رہی ہے ۔ اس کلا اُتسو نے راشٹرپتی بھون میں ہندوستان کے لوک، قبائلی اور روایتی فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا ہے جنہوں نے کئی نسلوں سے آرٹ کی مختلف شکلوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔

02.jpg

 

مدھیہ پردیش کے گونڈ آرٹ اور بہار کے مدھوبنی آرٹ کے فنکار آرٹسٹ ان ریذیڈنس پروگرام کے تحت 20 سے 27 مئی 2025 تک راشٹرپتی بھون میں قیام پذیر ہیں۔ وہ ہیں- مدھوبنی کے فنکار - شانتی دیوی، امبیکا دیوی، منیشا جھا، پریتی کرن، رنجن پاسوان، شانتی دیوی، ارمیلا دیوی، شرون پاسوان، کماری نلینی شاہ اور موتی کرن اور گونڈ فنکار - دُرگابائی ویام، سبھاش ویام، نانکوسیا  شیام، رام سنگھی اوروتی، دلیپ شیام، چمپاکلی، ہیرامن اوروتی اور جاپانی شیام دھروے۔

03.jpg

صدر جمہوریہ نے راشٹرپتی بھون میں اُن (فنکاروں)کے قیام کے دوران بنائی گئی ان کی پینٹنگز کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے روایتی آرٹ کی اہم شکلوں میں ان کے تعاون کو سراہا اور ان کی مستقبل کی فنکارانہ کوششوں میں کامیابی کی خواہش کی ۔

04.jpg

05.jpg

************

 (ش ح۔ ک ح۔اش ق)

UR-1105


(Release ID: 2131363)