نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے دہلی میں فٹ انڈیا سنڈے کے موقع پر میڈیا برادری کے ساتھ سائیکل چلائی
صحافی صف اول کے جنگجو ہیں، فٹنس ان کے لیے بھی ضروری ہے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ
Posted On:
25 MAY 2025 6:42PM by PIB Delhi
دہلی کا طوفانی آسمان بھی 300 سے زیادہ فٹنس کے شوقین افراد کی توانائی کو نہیں روک سکا جنھوں نے 25 مئی 2025 کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم، نئی دہلی میں صحافیوں اور میڈیا برادری کے اراکین کے ساتھ فٹ انڈیا سنڈے ایک پرجوش ایڈیشن میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کے ساتھ سائیکل چلائی۔
اس تقریب میں دہلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن، دہلی اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن، کھلاڑیوں اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس میں میڈیا کے پیشہ ور افراد کے ساتھ چار کلومیٹر تک سائیکل چلائی گئی جنھوں نے اس تجربے کو ”ویک اپ کال“ کہا۔
”مجھے خوشی ہے کہ بارش کے باوجود سائیکل پر آج کا اتوار کامیاب رہا۔ ہمارے صحافی دوستوں نے بھرپور جذبے کا مظاہرہ کیا اور یہ واقعی خوشی کی بات ہے۔ صحافی ہمیشہ بے حد مصروف ہوتے ہیں - وہ دن رات کام کرتے ہیں۔ ہم ہر صبح جو سرخیاں پڑھتے ہیں وہ رات بھر ان کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اسی لیے میں نے انھیں مدعو کیا ہے، ان کی ستائش کرنے کے لیے اور سبھی کو سائیکل چلانے یا کسی بھی طرح کی فٹنس اپنانے کی یاد دہانی کرانے کے لیے۔“ ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے اپنے خطاب میں کہا۔
”آج مجھے یہاں ایک شاندار تجربہ ہوا۔ فٹ انڈیا موومنٹ اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے ایک پہل، سنڈے آن سائیکل، صحت مند اور فعال رہنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ میں نے ہمیشہ یہ مانا ہے کہ صحت مند زندگی کی کلید باقاعدہ فٹنس ہے۔ ہر شخص کو فٹ رہنے کے لیے ہر روز کم از کم آدھا گھنٹہ پیدل چلنا چاہیے — اور اب میں دیکھ رہا ہوں کہ سائیکل چلانا بھی اتنا ہی پر اثر ہے! جنک فوڈ سے بچیں، متحرک رہیں اور فٹ رہیں،“ ایتھلیٹ مہمان محترمہ رودالی بروا نے کہا۔
جناب راکیش تھپلیال، صدر، دہلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے اظہار تشکر کیا اور کہا، ”وزیر موصوف کی طرف سے مدعو کیا جانا ایک شاندار تجربہ تھا۔ بارش اور رات کے دیر تک ہمارے کام کے شیڈول کے باوجود، بہت سارے صحافیوں نے شرکت کی۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ فٹنس تفریح بھی ہو ہے۔ سائیکل چلانے جیسی صرف ایک گھنٹہ کی سرگرمی صحت کو بہتر بنانے اور طبی اخراجات کو کم کرنے میں بہت مددگار ہو سکتی ہے۔“
دہلی اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر، جناب ابھیشیک ترپاٹھی نے کہا کہ اتوار کے روز سائیکل پر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کے ساتھ شامل ہونا ایک خوشگوار تجربہ تھا، ”صرف 3 سے 4 کلومیٹر میں ہم میں سے بہت سے لوگوں کی سانسیں اکھڑ گئیں! اس نے ہمیں یاد دلایا کہ فٹنس کتنی اہم ہے، خاص طور پر میڈیا کے پیشہ ور افراد کے لیے جو ہمیشہ مصروف رہتے ہیں۔ سائیکل چلانا نہ صرف ہماری صحت کے لیے، بلکہ ماحول کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔“
دہلی کی میڈیا اسپاٹ لائٹ سے لے کر اگرتلہ کی شاہی سڑکوں تک، پیڈل سے چلنے والی تحریک ہندوستان بھر میں مختلف مقامات پر گونجتی رہی، جس میں سینکڑوں شرکا اکٹھا ہوئے۔
120 سے زیادہ سائیکل سواروں نے اجینتا پیلس سے ریلی نکالی، جس کی قیادت تریپورہ کے گورنر نے بطور مہمان خصوصی کی۔ وزیر جناب ٹنکو رائے، سینیئر عہدیداروں جیسے جناب ایس بی ناتھ، ڈائرکٹر آف یوتھ افیئر اینڈ اسپورٹس اور ایس اے آئی کے ریجنل ڈائرکٹر اس مہم میں شامل ہوئے۔ ”ہمیں اس تحریک کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا،" بائیسکل میئر جناب گوپیش دیبناتھ نے کہا، جنھوں نے اپنی اگرتلہ سائکلوہولکس فاؤنڈیشن کے ساتھ اس مہم کی قیادت کی۔
ایس اے آئی ایس ٹی سی بنگلورو میں، میڈیا فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور سکریٹری جناب ارون شرما اور محترمہ امیتا شرما کے ساتھ 70 میڈیا افراد سائیکلنگ ریلی میں شامل ہوئے۔
کوکراجھار ایڈیشن میں ایس اے آئی ایس ٹی سی سے بوڈولینڈ سیکرٹریٹ تک چھ کلومیٹر کے خوبصورت رقبے کا احاطہ کیا گیا، جس کو پریس کلب کوکراجھار کے جناب پریتم برہما چودھری اور جناب سورج باسو ماتری نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس تقریب میں سابق بین الاقوامی بیڈمنٹن کھلاڑی محترمہ بیباری برہما کی شرکت بھی دیکھی گئی۔
سائیکلنگ کی پہل اب 5,500 سے زیادہ مقامات پر پھیل چکی ہے اور دسمبر 2024 میں اپنے آغاز کے بعد سے تین لاکھ سے زیادہ شہریوں تک پہنچ چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر محترمہ ثانیہ مرزا، جناب ملند سومن، جناب عمران ہاشمی، جناب جان ابراہم، جناب امتیاز علی، جناب شنکر مہادیون اور جناب دارا سنگھ جیسے ستاروں کی حمایت حاصل ہوئی جو ہر روز فٹنس کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔
پالیسی سازوں، ایتھلیٹس اور سول سوسائٹی کے بڑھتے ہوئے تعاون کے ساتھ، سنڈے آن سائیکل لوگوں کے دلوں اور سرخیوں میں یکساں طور بنا رہا جو شہروں کو سائیکلنگ کوریڈور اور شہریوں کو صحت کے سفیروں میں تبدیل کر رہا ہے۔
************
ش ح۔ ف ش ع
U: 1076
(Release ID: 2131217)