وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ساحلی محافظوں اور بھارتی بحریہ نے مل کر کیرالہ کے ساحل کے قریب پُرخطر مال سے بھرے ہوئے ایک لائبیریائی کنٹینر جہاز کے غرق ہونے کے دوران عملے کے تمام 24 ارکان کو بچا لیا

Posted On: 25 MAY 2025 11:45AM by PIB Delhi

لابیریائی کنٹینر جہاز MSC ELSA 3 (IMO NO. 9123221) آج یعنی 25مئی 2025 کو تقریباً 7بج کر 50منٹ پر کوچی کے ساحل سے کچھ فاصلے پر پانی بھر جانے کی وجہ سے ڈوب گیا۔ جہاز پر سوار عملے کے تمام 24 افراد کو بچا لیا گیا، جن میں سے 21 کو بھارت کے ساحلی محافظوں (آئی سی جی) نے اور تین کو بھارتی بحریہ کے آئی این ایس سُجاتا نے بچایا۔ یہ جہاز 640 کنٹینروں کے ساتھ غرق ہوا، جن میں سے 13 میں پُرخطرناک مال تھا اور 12 کنٹینروں میں کیلشیم کاربائڈ تھا۔ اس کے علاوہ جہاز پر 84.44 میٹرک ٹن ڈیزل اور 367.1 میٹرک ٹن فرنیس آئل بھی موجود تھا۔

کیرالہ کے ساحل کے حساس سمندری ماحولیاتی نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے، آئی سی جی نے آلودگی سے مکمل بچاؤ کی تیاریوں کو فعال کر دیا ہے۔ آئی سی جی  کے جدید ہوائی جہاز تیل رساؤ کا پتہ لگانے والے نظام سے لیس ہو کر فضائی نگرانی کر رہے ہیں، اور آئی سی جی  کا جہاز سکشَم، جو آلودگی سے بچاؤ کا سامان لے کر آیا ہے، جائے حادثہ پر تعینات ہے۔ اب تک کسی قسم کا تیل رساؤ رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

حادثے کا آغاز 24 مئی کو ہوا، جب MSC ELSA 3، وِزنجم سے کوچی کے راستے پر، کوچی سے تقریباً 38 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں 26 درجے کا اسٹار بورڈ جھکاؤ پیدا ہو گیا۔ جہاز کا استحکام خراب ہو گیا جس پر اس نے ایمرجنسی کال کی۔ کوچی میں آئی سی جی  کے میریٹائم ریسکیو سب سینٹر (ایم آر ایس سی) نے فوری طور پر مشترکہ کارروائی شروع کی۔ ایک آئی سی جی ڈورنیئر طیارہ فضائی نگرانی کے لیے روانہ کیا گیا جس نے دو لائف رافٹس پر زندہ بچ جانے والوں کو دیکھا۔ آئی سی جی کے گشت کرنے والے جہاز اور تجارتی جہاز MV Han Yi اور MSC Silver 2 بھی امداد کے لیے روانہ کیے گئے، جو عالمی بچاؤ اور تلاش پروٹوکول کے مطابق تھا۔

24 مئی کی شام تک، 24 میں سے عملے کے 21 افراد کو بچا لیا گیا، جن میں روس، یوکرین، جارجیا اور فلپائن کے شہری شامل تھے۔ تین سینئر اہلکار جہاز پر رہ کر بچاؤ کے انتظامات میں مدد کر رہے تھے۔ تاہم، رات کے دوران جہاز کی حالت خراب ہو گئی اور 25 مئی 2025 کو یہ الٹ گیا۔ عملے کے تینوں افراد کو جہاز چھوڑنا پڑا اور انہیں آئی این ایس سُجاتا نے بچا لیا۔ جھکاؤ کی وجوہ کا پتہ لگانا ابھی باقی ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 1067


(Release ID: 2131135)