بھارتی چناؤ کمیشن
گجرات، کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال کے پانچ اسمبلی حلقہ ہائے انتخاب میں ضمنی انتخاب کا شیڈیول
Posted On:
25 MAY 2025 12:12PM by PIB Delhi
کمیشن نے گجرات، کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال کے مندرجہ ذیل اسمبلی حلقہ ہائے انتخاب میں پانچ اسامیوں کو پر کرنے کی غرض سے ضمنی انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے:
نمبر شمار
|
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نام
|
اسمبلی حلقہ نمبر اور نام
|
اسامی خالی ہونے کی وجہ
|
|
گجرات
|
24-کڈی (ایس سی)
|
جناب کرسن بھائی پنجاب بھائی سولنکی کی موت
|
|
87- وِساؤدار
|
جناب بھایانی بھوپندر بھائی گندوبھائی کا استعفیٰ
|
|
کیرالہ
|
35- نیلامبور
|
جناب پی وی انور کا استعفیٰ
|
|
پنجاب
|
64-لدھیانہ ویسٹ
|
جناب گرپریت بسّی گوگی کی موت
|
|
مغربی بنگال
|
80- کالی گنج
|
جناب نصیرالدین احمد کی موت
|
ضمنی انتخاب کا شیڈیول ذیل میں منسلک ہے۔
1۔ الیکٹورل رولس
کمیشن کا پختہ یقین ہے کہ خالص اور اپ ڈیٹ شدہ انتخابی فہرستیں آزادانہ، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات کی بنیاد ہیں۔ اس لیے اس کے معیار، صحت اور مخلصی کو بہتر بنانے پر گہری اور پائیدار توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ انتخابی قوانین (ترمیمی) ایکٹ-2021 کی طرف سے عوامی نمائندگی ایکٹ-1950 کے سیکشن 14 میں ترمیم کے بعد، ایک سال میں ووٹر کے طور پر اندراج کے لیے چار کوالیفائنگ تاریخوں کا انتظام ہے۔ اس کے مطابق، کمیشن نے 1 اپریل 2025 کو اہلیت کی تاریخ کے حوالے سے انتخابی فہرست کی خصوصی سمری نظرثانی کی، جس میں اہل شہریوں سے درخواستیں طلب کی گئیں جو 1 اپریل 2025 کو اہلیت کی تاریخ کے طور پر انتخابی فہرست میں اندراج کے خواہاں تھے۔ انتخابی فہرستوں کی خصوصی خلاصہ نظرثانی کی مقررہ مدت کی تکمیل کے بعد، انتخابی فہرست کی حتمی اشاعت 5 مئی 2025 کو کی گئی۔
تاہم، انتخابی فہرستوں کی مسلسل اپ ڈیٹ کا عمل کاغذات نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ سے 10 دن پہلے تک موصول ہونے والی درخواستوں کے سلسلے میں، قرعہ اندازی کی اہلیت کی تاریخ تک جاری رہے گا۔
2۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) اور وی وی پی اے ٹی
کمیشن نے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ضمنی انتخاب میں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کافی تعداد میں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی دستیاب کرائے گئے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں کہ ان مشینوں کی مدد سے پولنگ کو آسانی سے انجام دیا جائے۔
3۔ ووٹ دہندگان کی شناخت
انتخابی تصویری شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) ووٹر کی شناخت کا اہم دستاویز ہوگا۔ تاہم، درج ذیل شناختی دستاویزات میں سے کوئی بھی پولنگ اسٹیشن پر دکھایا جا سکتا ہے:
- آدھار کارڈ
- ایم جی این آر ای جی اے جاب کارڈ
- بینک/ڈاک خانے کے ذریعہ جاری کردہ فوٹوگراف کے ساتھ پاس بک
- وزارت محنت کی اسکیم کے تحت جاری کردہ صحتی بیمہ اسمارٹ کارڈ
- ڈرائیونگ لائسنس،
- پین کارڈ،
- این پی آر کے تحت آر جی آئی کے ذریعہ جاری کردہ اسمارٹ کارڈ
- بھارتی پاسپورٹ،
- پنشن دستاویز مع تصویر
- مرکزی/ریاستی حکومت/ سرکاری دائرہ کی اکائیوں/پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے ذریعہ ملازمین جو جاری کردہ تصویر کے ساتھ سروس شناخت کارڈس
- اراکین پارلیمنٹ/ اراکین اسمبلی/ ایم ایل سیز کو جاری کردہ سرکاری شناختی کارڈس
- منفرد معذوری شناختی (یو ڈی آئی ڈی) کارڈ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند
4۔ مثالی ضابطہ اخلاق
مثالی ضابطہ اخلاق اس ضلع (اضلاع) میں فوری طور پر نافذ ہوگا جس میں انتخاب کے عمل سے گزرنے والے اسمبلی حلقے کا مکمل یا اس کا کوئی حصہ شامل ہے، جو کمیشن کے مراسلہ نمبر 437/6/آئی این ایس ٹی/ ای سی آئی/ ایف یو این سی ٹی/ ایم سی سی/ 2024/(ضمنی انتخابات) مؤرخہ 02 جنوری ، 2024 کے تحت ہدایت کے ضابطہ سے مشروط ہے (کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے)۔
5۔ مجرمانہ پس منظر سے متعلق اطلاع
مجرمانہ پس منظر کے حامل امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران تین مواقع پر اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلز کے ذریعے اس حوالے سے معلومات شائع کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سیاسی جماعت جو مجرمانہ پس منظر کے حامل امیدواروں کو کھڑا کرتی ہے اس کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے امیدواروں کے مجرمانہ پس منظر کے بارے میں معلومات اپنی ویب سائٹ اور اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلوں پر تین مواقع پر شائع کرے۔
کمیشن نے اپنے مراسلہ نمبر 3/4/2019 ایس ڈی آر/والیوم IV مؤرخہ 16 ستمبر، 2020 کے توسط سے ہدایت جاری کی ہے کہ مخصوص مدت مندرجہ ذیل طریقے سے تین بلاکوں کے ساتھ طے کی جائے گی، تاکہ ووٹ دہندگان کو ایسے امیدواروں کے پس منظر کے بارے میں جاننے کے لیے کافی وقت مل سکے۔
- نام واپس لینے پہلے چار دنوں کے اندر
- آئندہ پانچویں اور آٹھویں دن کے درمیان
- 9ویں دن سے مہم کے آخری دن (ووٹ ڈالنے کی تاریخ سے دو دن قبل)تک
(مثال: اگر دستبرداری کی آخری تاریخ مہینے کی 10 تاریخ ہے اور رائے شماری مہینے کی 24 تاریخ کو ہے، تو اعلان کی اشاعت کے لیے پہلا بلاک مہینے کی 11 اور 14 تاریخ کے درمیان کیا جائے گا، دوسرا اور تیسرا بلاک اس مہینے کی 15 اور 18 تاریخ اور 19 اور 22 تاریخ کے درمیان ہوگا۔)
یہ ضرورت رِٹ پٹیشن (سی) نمبر 784/2015 (لوک پرہری بنام یونین آف انڈیا اور دیگر) اور رِٹ پٹیشن (سول) نمبر 2011 کا 536 (پبلک انٹریسٹ فاؤنڈیشن اور دیگر بنا م یونین آف انڈیا اور دیگر) میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق ہے۔
سیاسی جماعتیں ایسے امیدوار کے انتخاب کے 48 گھنٹوں کے اندر مجرمانہ پس منظر والے امیدواروں کے انتخاب کی تفصیلات اور وجوہات اخبارات اور اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں بھی شائع کریں گی اور اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں گی۔ تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ پر مراسلہ نمبر 3/4/2021/ایس ڈی آر/والیوم III مورخہ 11.01.2022 میں دستیاب ہیں۔
یہ اطلاع ’نو یور کینڈیڈیٹ‘ نامی ایپ پر بھی دستیاب کرائی جائے گی۔
6۔ نو ڈیوز سرٹیفکیٹ
کمیشن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر کوئی خواہش مند امیدوار، جو انتخاب کی مشتہری کی تاریخ سے قبل گذشتہ 10 برسوں کے دوران کسی بھی وقت حکومت کے ذریعہ فراہم کی گئی رہائش گاہ میں قیام پذیر رہا ہو، کے ذریعہ رابطہ کیے جانے پر، (اے) کرایہ، (بی) بجلی کی قیمت، (سی) پانی کی قیمت (ڈی) ٹیلی فون کی قیمت سے متعلق ایجنسیوں/اتھارٹیوں/ محکموں سے ’’نو ڈیوز سرٹیفکیٹ‘‘ حاصل کرنے میں سہولت فراہم کی جائے۔
******
ضمنی انتخابات کا شیڈیول
انتخابات سے متعلق اہم تاریخیں
|
تاریخ اور دن
|
گزٹ نوٹیفکیشن کے اجراء کی تاریخ
|
26 مئی 2025
(پیر)
|
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ
|
2 جون 2025
(پیر)
|
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ
|
3 جون 2025
(منگل)
|
کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ
|
5 جون، 2025
(جمرات)
|
ووٹ ڈالنے کی تاریخ
|
19 جون 2025
(جمعرات)
|
ووٹوں کی گنتی کی تاریخ
|
23 جون 2025
(پیر)
|
تاریخ جس سے پہلے الیکشن مکمل ہو جائیں گے
|
25 جون، 2025
(بدھ)
|
**********
(ش ح –ا ب ن- ت ع )
U.No:1068
(Release ID: 2131106)