امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی پی آر اینڈ ڈی نے این سی آر بی اور سائبر پیس فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر قانون کے نفاذ کے لیے سی سی ٹی وی کے حل پر نیشنل ہیکاتھون کا آغاز کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ کی رہنمائی میں مرکزی حکومت ایک سائبر محفوظ بھارت بنانے کے لیے پرعزم ہے

ہیکاتھون کا مقصد ہندوستانی ایل ای اے کی مخصوص ضروریات کے مطابق دیسی، محفوظ، توسیع پذیر اور لاگت مؤثر سی سی ٹی وی حل تیار کرنے کے لیے جدت پسندوں، اسٹارٹ اپ اور تحقیقی اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

بی پی آر اینڈ ڈی اپنی تکنیکی مہارت اور تجربے کے ساتھ سائبر محفوظ بھارت بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

ہیکاتھون کا گرینڈ فائنل جون 2025 کے آخری ہفتے میں منعقد کیا جائے گا جہاں سرکردہ تین اندراجات کو نقد انعامات دیے جائیں گے

امید کی جاتی ہے کہ ہیکاتھون سے حاصل کردہ جیتنے والے حل پولیسنگ میں شفافیت، جوابدہی اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے میں ایک انقلابی کردار ادا کریں گے

Posted On: 22 MAY 2025 7:29PM by PIB Delhi

بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی)، وزارت داخلہ (ایم ایچ اے)، این سی آر بی اور سائبر پیس فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر قانون کے نفاذ کے لیے سی سی ٹی وی کے حل پر ایک ملک گیر ہیکاتھون کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ ہیکاتھون ہندوستانی ایل ای اے کی مخصوص ضروریات کے مطابق دیسی، محفوظ، توسیع پذیر اور لاگت مؤثر سی سی ٹی وی حل تیار کرنے کے لیے اختراع کاروں، اسٹارٹ اپ اور تحقیقی اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ کی رہنمائی میں مرکزی حکومت سائبر محفوظ بھارت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

بی پی آر اینڈ ڈی اپنی تکنیکی مہارت اور تجربے کے ساتھ سائبر محفوظ بھارت بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ بی پی آر اینڈ ڈی کا مقصد گھریلو طور پر تیار کردہ تکنیکی حل کو فروغ دینا ہے جو نہ صرف آپریشنل ضروریات کو پورا کرتے ہیں بلکہ قومی سلامتی اور عوامی تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

ہیکاتھون کا افتتاحی ایونٹ 9 مئی 2025 کو ڈائریکٹر جنرل، بی پی آر اینڈ ڈی، ڈائریکٹر (این سی آر بی)، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (بی پی آر اینڈ ڈی) اور انسپکٹر جنرل (جدید کاری)، بی پی آر اینڈ ڈی کی موجودگی میں منعقد ہوا۔

سی سی ٹی وی کی جدت طرازی کے کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چار مسائل کے بیانات جاری کیے گئے ہیں: محفوظ اور مقامی سی سی ٹی وی ہارڈویئر اور سسٹم کی ترقی، مصنوعی ذہانت اور اسمارٹ ویڈیو اینالیٹکس کا انٹیگریشن، سی سی ٹی وی نیٹ ورک میں سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانا اور کفایتی اور مؤثر نگرانی کے حل کو ڈیزائن کرنا۔

ہیکاتھون کا گرینڈ فائنل جون 2025 کے آخری ہفتے میں منعقد کیا جائے گا جہاں سرکردہ تین اندراجات کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ، غیر معمولی عزم اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے پانچ منتخب اندراجات کو کنسولیشن پرائزز بھی دیے جائیں گے۔ ٹاپ انٹری کو 5 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا جب کہ دوسرے اور تیسرے اندراجات کو بالترتیب 3 لاکھ اور 1 لاکھ روپے ملیں گے۔ ہیکاتھون کا انعقاد این سی آر بی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور سائبر پیس فاؤنڈیشن کی طرف سے تکنیکی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ ہیکاتھون سے حاصل کردہ جیتنے والے حل پولیسنگ میں شفافیت، جوابدہی اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے میں ایک انقلابی کردار ادا کریں گے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

22-05-2025

                                                                                                                                       U: 1016

 


(Release ID: 2130627)