ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے عالمی یوم ماحولیات 2025 (ڈبلیو ای ڈی 2025) کی تقریبات کی مناسبت سے مہم شروع کی


عالمی یوم ماحولیات سے قبل ‘‘ایک ملک، ایک مشن: پلاسٹک آلودگی کا خاتمہ’’ کے عنوان سے مہم کا آغاز ہوا

ملک بھر میں سنگل یوزپلاسٹک کے متبادل کے طورپر ماحول دوست اشیاء کو فروغ دینے کے لیے سرگرمیاں جاری

Posted On: 22 MAY 2025 2:05PM by PIB Delhi

مرکزی وزارتِ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی نے آج عالمی یوم ماحولیات 2025 کی تقریبات کے سلسلے میں ملک گیر عوامی بیداری مہم ‘‘ایک ملک، ایک مشن: پلاسٹک آلودگی کا خاتمہ’’  کا آغاز کیا۔یہ مہم ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار طرزِ زندگی کے لیے بھارت کے غیر متزلزل عزم کو اُجاگر کرتی ہے، جو بھارت کی اہم قومی پہلی ‘‘مشن لائف’’ (ماحولیات کے مطابق طرز زندگی) سے ہم آہنگ ہے۔

مرکزی وزیر برائے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، جناب بھوپندر یادو نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس مہم سے متعلق ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے سبھی سے اپیل کی کہ وہ بیداری سے لے کراجتماعی عمل کی جانب قدم بڑھائیں اور پلاسٹک آلودگی کے خاتمے کے لیے پائیدار طرزِ زندگی کو اپنائیں۔

عالمی یوم ماحولیات ، جو ہر سال 5 جون کو منایا جاتا ہے،جو ماحولیات کے تحفظ کے لیے عالمی بیداری اور کارروائی کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ لائف مشن کا موضوع: ‘سنگل یوز پلاسٹک کو نہ کہیں’ ہے،جواس سال کے عالمی یوم ماحولیات کی تقریبات کے پیغام کو تقویت بخشتا ہے ۔

مہم کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

  • پلاسٹک آلودگی کے حوالے سے آگاہی اور ترغیب
  • پلاسٹک کے فضلے، خصوصاً سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال اور پیداوار میں کمی
  • پلاسٹک کے فضلے کاانتظام وانصرام،جس میں سنگل یوز پلاسٹک کی علیحدگی، جمع کرنا،تصفیہ کرنا اور ری سائیکلنگ شامل ہے
  • سنگل یوز پلاسٹک کے پائیدار متبادلات کی ترقی کو فروغ دینا

مہم کی سرگرمیاں اورعوامی شرکت

عالمی یوم ماحولیات 2025 پر منعقد ہونے والی یہ مہم پلاسٹک کی آلودگی کے خطرات کے بارے میں بیداری بڑھانے اور ماحولیاتی متبادل کو اپنانے کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ اس کا مقصد کمیونٹی کی تعلیم، رویے کی تبدیلی کے لیے اقدامات اور پائیدار مواد میں اختراع کے ذریعے لوگوں کو زیادہ ماحولیاتی طرز زندگی کی طرف لے جانا ہے۔

یہ مہم مرکزی وزارتوں، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں، مقامی اداروں، تعلیمی اداروں، صنعت، سول سوسائٹی اور کمیونٹی گروپوں میں وسیع دائرہ کار کی سرگرمیوں کی گواہ ہوگی۔ شرکت کے اہم شعبوں میں درج ذیل شامل ہیں:

  • آگاہی اور ترغیبی سرگرمیاںسوشل میڈیا مہمات،نکڑناٹک، عوامی عزم، پوسٹر اور مضمون نویسی کے مقابلے اور میراتھن جیسے پروگراموں کے ذریعے آگاہی اور رسائی۔
  • صفائی مہماتساحلوں، پارکوں، دریاؤں کے کناروں، تعلیمی اداروں، سیاحتی مقامات، ریلوے اسٹیشنوں اور دیہی علاقوں میں صفائی کی مہمات کا انعقاد۔
  • ورکشاپس اور ویبینارزپائیدار طرزِ عمل اور سنگل یوز پلاسٹک کے متبادل کے موضوع پر ورکشاپس اور ویبینارز کا اہتمام۔
  • تعلیمی سرگرمیاںجس میں ری سائیکل شدہ پلاسٹک سے فن و ہنر کی تخلیق، اسکولوں میں نمائشیں، ہیکاتھون، معلوماتی مقابلے (کوئز) اور اس موضوع پر انٹرایکٹو گیمزکا اہتمام۔
  • کمیونٹی اور ادارہ جاتی شراکت داریریزیڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشنز (آرڈبلیوایز)، بلدیاتی ادارے، آنگن واڑی کارکنان، کوآپریٹو ادارے وغیرہ کی جانب سے مقامی سطح پرفضلہ کی علیحدگی اور ری سائیکلنگ۔

سرکاری وزارتوں، ریاستوں، مرکزکے زیرِ انتظام علاقوں، منسلک اداروں اور نجی تنظیموں سمیت تمام شریک فریقین کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کو مہم کے موضوع سے ہم آہنگ کریں اور اپنی سرگرمیوں کی تفصیلات ‘میری لائف’ پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔ان کوششوں کا مقصد پائیدار طرزِ زندگی کی جانب عوامی شراکت پر مبنی ایک مؤثر تحریک کی تشکیل ہے۔

وزارت تمام شہریوں سے اس مہم میں بھرپور شرکت کرنے اور پلاسٹک آلودگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتی ہے۔

************

ش ح ۔ م ش ۔ م ا

UN-NO-1000


(Release ID: 2130502)