نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ 20 سے 22 مئی ،2025 ء تک گوا کا دورہ کریں گے


نائب صدر جمہوریہ مرمو گاؤ  پورٹ کا بھی دورہ کریں گے اور  نئے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے

نائب صدر جمہوریہ آئی سی اے آر – سی سی اے آر آئی  کے سائنسدانوں اور اساتذہ  سے بات چیت کریں گے

Posted On: 19 MAY 2025 5:46PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکھڑ 20 سے 22 مئی  ، 2025 ءتک گوا کے تین روزہ دورے  پر جائیں  گے۔

اس دورے کے دوران، 21 مئی کو نائب صدر جمہوریہ مرموگاؤ  پورٹ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پورٹ کے نئے پروجیکٹوں کوقوم کے نام وقف کریں گے اور مرموگاؤ پورٹ اتھارٹی کے سینئر افسران اور عملے کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔ جناب دھنکھڑ مرموگاؤ  پورٹ پر ایک ساحلی محافظ بحری جہاز پر سوار بھارتی کوسٹ گارڈ کے سینئر افسران سے بھی بات چیت کریں گے۔

مورخہ22 مئی کو نائب صدر جمہوریہ آئی سی اے آر سینٹرل کوسٹل ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( سی سی اے آر آئی ) کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اساتذہ اور سائنسدانوں سے گفتگو کریں گے۔

گوا کے اپنے دورے کے دوران، نائب صدر جمہوریہ گوا کے راج بھون  بھی جائیں گے ۔ نائب صدرِ جمہوریہ راج بھون کے احاطے میں آیوروید اور سرجری میں خدمات انجام دینے والے سرکردہ افراد کے احترام میں چراکا اور سُشروتا  کے مجسمے نصب کریں گے ۔

*****

( ش ح ۔ ش م  ۔ ع ا )

U. No. 905


(Release ID: 2129703)