وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آپریشن اولیویا: بھارتی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے اڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں 6.98 لاکھ سے زائد اولیو رِڈلی کچھووں کی حفاظت کی

Posted On: 19 MAY 2025 1:07PM by PIB Delhi

بحری حیات کے تحفظ کے لیے ایک بڑی کامیابی کے طور پر، بھارتی کوسٹ گارڈ(آئی سی جی) کے سالانہ مشن ‘‘آپریشن اولیویا’’ کے تحت فروری 2025 کے دوران اڑیسہ کے روشیکلیا دریا کے دہانے پر 6.98 لاکھ سے زائد اولیو رِڈلی کچھووں کے محفوظ انڈے دینے میں مدد ملی۔ ہر سال نومبر سے مئی تک جاری رہنے والا ‘‘آپریشن اولیویا’’ آئی سی جی کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد اولیو رِڈلی کچھووں کے لیے محفوظ انڈے دینے کے مقامات کو یقینی بنانا ہے، خاص طور پر گہرماتھا بیچ اور اڈیشہ کے آس پاس کے ساحلی علاقوں میں، جہاں ہر سال آٹھ لاکھ سے زائد کچھوے آتے ہیں۔روشیکلیا دریا کے دہانے پر ریکارڈ تعداد میں کچھووں کے انڈے دینا آئی سی جی کی مسلسل کوششوں کا ثبوت ہے، جو اس نایاب نسل کے تحفظ کے لیے سخت گشت، فضائی نگرانی اور مقامی برادریوں کی شمولیت کے ذریعے کام کر رہی ہے۔

‘‘آپریشن اولیویا’’ کے آغاز سے لے کر اب تک، بھارتی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی ) نے 5,387 سے زائد سطحی گشت (پیٹرولنگ) مشن اور 1,768 فضائی نگرانی کے مشن انجام دیے ہیں، جس سے غیر قانونی ماہی گیری اور قدرتی مسکن کو نقصان پہنچنے جیسے خطرات میں نمایاں کمی آئی ہے۔اس عرصے کے دوران غیر قانونی ماہی گیری میں ملوث 366 کشتیوں کو تحویل میں لیا گیا، جو سمندری حیات کے تحفظ میں آئی سی جی کے مؤثر اور سخت نفاذ والے کردار کو ثابت کرتا ہے۔نگرانی کے ساتھ ساتھ، آئی سی جی نے مقامی ماہی گیر برادریوں کے ساتھ بھی سرگرمی سے کام کیا ہے، جن میں ٹرٹل ایگزکلوڈر ڈیوائسز  کے استعمال کو فروغ دینا شامل ہے، اور این جی اوز کے ساتھ باضابطہ مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) کے ذریعے شراکت داری کر کے پائیدار ماہی گیری کے طریقوں اور تحفظ سے متعلق آگاہی کو فروغ دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح – ش ت-ع ن)

U. No. 894


(Release ID: 2129583)