وزارت دفاع
پارٹنرشپ موڈ کے تحت نئے سینک اسکولوں کے لیے رجسٹریشن کے چوتھے دور کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز
Posted On:
15 MAY 2025 6:34PM by PIB Delhi
وزارت دفاع نے سینک اسکول سوسائٹی کے تحت ریاستی حکومت/این جی اوز/نجی شعبے کے ساتھ شراکت میں 100 نئے سینک اسکول قائم کرنے کے حکومتی اقدام کے ایک حصے کے طور پر اہل اور دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان اسکولوں کے اندراج کے لئے ایک آن لائن ویب پورٹل (https:// sanikschoolssociety) کھولا ہے ،جو 15 مئی 2025 سے 14 جون 2025 تک نافذالعمل ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اسکول/ٹرسٹ/این جی اوز وغیرہ رجسٹریشن کے لیے ویب پورٹل پر جا سکتے ہیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
حکومت ہند کا 100 نئے سینک اسکول قائم کرنے کا وژن نہ صرف طلباء کو قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق معیاری تعلیم فراہم کرنا اور انہیں مسلح افواج میں شامل ہونے سمیت کیریئر کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے بلکہ ریاستی حکومت/این جی اوز/نجی شعبے کو قوم کی تعمیر کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع بھی فراہم کرنا ہے ۔ اس مقصدکے لیے وزارت دفاع نے 86 پرائیویٹ/این جی اوز/ریاستی سرکاری اسکولوں کو نئے سینک اسکولوں کے طور پر منظوری دی ہے ۔
یہ نئے سینک اسکول ، متعلقہ تعلیمی بورڈوں سے وابستگی کے علاوہ ، سینک اسکولز سوسائٹی کے زیراہتمام کام کریں گے اور سوسائٹی کے ذریعے مقرر کردہ شراکت داری کے طریقے سے نئے سینک اسکولوں کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل کریں گے ۔ اس کے علاوہ ، اپنے باقاعدہ وابستہ بورڈ کے نصاب کے علاوہ ، وہ طلبا کو سینک اسکول کے طرز پر اکیڈمک پلس نصاب کی تعلیم بھی فراہم کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ اک۔ ف ر
U-809
(Release ID: 2128906)