بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت کے تحت کاروباری اداروں سے ایم ایس ایم ای نیشنل ایوارڈ 2024 کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں
Posted On:
15 MAY 2025 4:38PM by PIB Delhi
وزارتِ ایم ایس ایم ای قومی سطح پر انعامات دے کر ایم ایس ایم ای کاروباری افراد کی شاندار کارکردگی کو تسلیم کرتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اس وقت مختلف زمروں میں ایم ایس ایم ای کے لئے 35 قومی انعامات دینے کی گنجائش ہے۔ اس اسکیم میں خواتین کاروباری افراد، درج فہرست ذاتوں/درج فہرست قبائل (ایس سی /ایس ٹی) سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد، اور شمال مشرقی خطے سے تعلق رکھنے والے ایم ایس ایم ای کاروباری افراد کے لیے خصوصی انعامات کی گنجائش موجود ہے۔
اس اسکیم کے تحت منتخب ایم ایس ایم ای کو ٹرافی اور تعریفی سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ پہلی پوزیشن کے لیے 3 لاکھ روپے، دوسری پوزیشن کے لیے 2 لاکھ روپے، اور تیسری پوزیشن کے لیے 1 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جاتا ہے۔
سال 2024 کے لیے مختلف زمروں میں قومی انعامات کے لیے درخواستیں 14 اپریل 2025 سے 20 مئی 2025 تک طلب کی گئی ہیں۔ درخواستیں نیشنل ایوارڈ پورٹل
(https://dashboard.msme.gov.in/na/Ent\_NA\_Admin/Ent\_index.aspx](https://dashboard.msme.gov.in/na/Ent_NA_Admin/Ent_index.aspx)) کے ذریعے دی جا سکتی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے ایم ایس ایم ای وزارتِ داخلہ کے ’’راشٹریہ پرسکار پورٹل‘‘ ([https://awards.gov.in/](https://awards.gov.in/)) کے ذریعے بھی اپنی درخواستیں دے سکتے ہیں۔
مزید تفصیلات [www.dcmsme.gov.in](http://www.dcmsme.gov.in) پر دستیاب ہیں۔
کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے قریبی ایم ایس ایم ای - ڈیولپمنٹ اینڈ فیسلیٹیشن آفس (ایم ایس ایم ای –ڈی ایف او) سے یا فون نمبر 011-23063342 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
***
ش ح۔ ش آ۔م ذ
U-no-805
(Release ID: 2128875)