وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ہم نکسل سے متاثرہ علاقوں میں قیام امن کے لیےمکمل طور پرعزم ہیں: وزیر اعظم

Posted On: 14 MAY 2025 10:09PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی کامیابی اس بات کی گواہ ہے کہ ماؤ نوازی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ہماری مہم  درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ جناب مودی نے کہا، ’’ہم نکسل سے متاثرہ علاقوں میں امن قائم کرنے اور انہیں ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کے لیےمکمل طور پرعزم ہیں۔‘‘

ہندوستان کے وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی ایک پوسٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’سیکورٹی فورسز کی یہ کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ ماؤ نوازی  کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ہماری مہم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ہم نکسل متاثرہ علاقوں میں امن قائم کرنے اور انہیں ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کے لیے مکمل طور پرعزم ہیں۔‘‘

******

ش ح۔ م ح ۔ ج

U. No-798


(Release ID: 2128796)