عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےڈی او پی ٹی کے ذریعے رضاکارانہ خون کے عطیہ کی مہم کا آغاز کیا
عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت اس طرح کے کیمپوں کا آغاز کرنے والوں میں پہلی ہے
اس سے قبل، اسی طرح کا خون عطیہ کیمپ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کی جانب سے امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں شروع کیا تھا
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ‘‘ہم خون کے عطیہ کے ایک چھوٹے لیکن انسانی جذبے کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کی قرارداد اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں’’
Posted On:
14 MAY 2025 5:25PM by PIB Delhi
ہندوستان کی دفاعی افواج اور قومی خدمت کے وسیع تر مقصد کے ساتھ دلی یکجہتی کی علامت کے طور پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ایک رضاکارانہ خون کے عطیہ کیمپ کا افتتاح کیا۔
کیمپ کا انعقاد عملے اور تربیت کے محکمے (ڈی او پی ٹی) نے یہاں نارتھ بلاک میں کیا، جہاں 150 سے زیادہ ملازمین نے خون کا عطیہ دیا۔
اس سے قبل، اسی طرح کا خون عطیہ کیمپ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کی جانب سے امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں شروع کیا تھا۔
حکومت ہند کی وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی طرف سے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے اشتراک سے منعقد رضاکارانہ خون کے عطیہ کیمپ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے قومی بہبود کے لیے وزارت کے عزم پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ وزارت اس طرح کی پہل کا آغاز کرنے والی پہلی وزارت ہے، جو نہ صرف اہلکاروں کے نظم و نسق پر توجہ مرکوز کرتی ہے بلکہ تربیت، صلاحیت کی تعمیر اور شہریوں میں ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینے پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ذاتی طور پرخون کے عطیہ دہندگان کے ساتھ بات چیت کی، ان کی بے لوث خدمات کو سراہا اور ایک معروف اینڈو کرائنولوجسٹ کی حیثیت سے اپنی طبی مہارت کے ذریعے خون کے عطیہ سے متعلق عام غلط فہمیوں کو دور کیا۔
وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ آنے والے ہفتوں میں وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے تحت تمام محکموں اور اداروں میں اسی طرح کے خون کے عطیہ کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کوششوں کا مقصد ایک مضبوط اور متحرک قومی بلڈ پول قائم کرنا ہے جسے ہنگامی حالات کے دوران تیزی سے متحرک کیا جا سکے۔
ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا، ‘‘یہ پہل وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کی بازگشت ہے، جن کے قومی خدمت کی قرار داد اور عزم کی ہمیں اس چھوٹے لیکن معنی خیز پہل کے ذریعے حمایت کرنے پر فخر ہے۔’’
عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، تمام حصہ لینے والے اداروں اور اس نیک مقصد میں تعاون کرنے والے ہر فرد کی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ یہ اہم دن نہ صرف ہندوستانی سائنس کی روح کو مناتا ہے بلکہ ملک کی تعمیر اور قومی خدمت کے لیے وزارت کی جاری وابستگی کی بھی تصدیق کرتا ہے۔
*****
ش ح۔ م ش۔ خ م
(U N.784)
(Release ID: 2128724)