الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے نوئیڈا اور بنگلورو میں ہندوستان کے پہلے 3این ایم  چپ ڈیزائن مراکز کی نقاب کشائی کی


این ایم 3چپ ڈیزائن ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر اختراع میں ایک نئی سرحد کی نشاندہی کرتا ہے: مرکزی وزیر ویشنو

ہندوستان  کی چپ ڈیزائن کی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے لیے اتر پردیش میں بڑے سیمی کنڈکٹر ڈیزائن سینٹر کا افتتاح کیا گیا

Posted On: 13 MAY 2025 7:26PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی، ریلوے اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج نوئیڈا اور بنگلورو میں واقع ریناساس الیکٹرانک انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ  کی دو جدید ترین ڈیزائن سہولیات کا افتتاح کیا۔ نئی سہولت کی انفرادیت پر روشنی ڈالتے ہوئےجناب  ویشنو نے بتایا کہ یہ ہندوستان کا پہلا ڈیزائن سنٹر ہے جو جدید ترین 3 نینو میٹر چپ ڈیزائن پر کام کرتا ہے، یہ ایک سنگ میل ہے جو ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر جدت طرازی کی عالمی لیگ میں مضبوطی سے رکھتا ہے۔ این ایم 3 پر ڈیزائن کرنا واقعی اگلی  جنریشن کی نشانی دہی کرتا  ہے۔ ہم نے 7این ایم  اور 5این ایم  پہلے کیا ہے، لیکن یہ ایک نئی سنگ میل  کی نشاندہی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TWZ1.jpg

سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے، حکومت ہند ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر ڈیزائن مراکز کی ترقی کے لیے فعال طور پر حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ وزیر  موصوف نے ایک نئی سیمی کنڈکٹر لرننگ کٹ کے اجراء کا اعلان کیا جس کا مقصد انجینئرنگ کے طلباء میں ہارڈویئر کی عملی مہارت کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 270سے زائد تعلیمی ادارے جنہوں نے پہلے ہی انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کے تحت جدید ای ڈی اے  (الیکٹرانک، ڈیزائن، آٹومیشن) سافٹ ویئر ٹولز حاصل کر لیے ہیں انہیں بھی یہ ہینڈ آن ہارڈویئر کٹس موصول ہوں گی۔ "سافٹ ویئر اور ہارڈویئر سیکھنے کا یہ انضمام واقعی صنعت کے لیے تیار انجینئرز پیدا کرے گا۔ ہم صرف بنیادی ڈھانچہ نہیں بنا رہے ہیں بلکہ طویل مدتی ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں،" انہوں نے کہا۔ شری ویشنو نے سی ڈی اے سی اور آئی ایس ایم ٹیم کی ان کے موثر عمل آوری کے لیے تعریف کی اور ہندوستان کو ایک عالمی سیمی کنڈکٹر لیڈر بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Q5MD.jpg

جناب ویشنو نے اپنے وسیع تر آتم نر بھر بھارت ویژن کے تحت سیمی کنڈکٹرز کو اسٹریٹجک فوکس ایریا کے طور پر شامل کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا مزید شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف تین سالوں کے اندر، ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر صنعت ایک ابتدائی مرحلے سے ابھرتے ہوئے عالمی مرکز کی طرف بڑھ گئی ہے، اور اب طویل مدتی، پائیدار ترقی کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس، سرورز، طبی آلات، دفاعی سازوسامان، آٹوموبائلز اور دیگر کئی شعبوں میں الیکٹرانک مصنوعات کی تیاری کے ساتھ، سیمی کنڈکٹرز کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لیے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی ترقی کے لیے یہ رفتار بروقت ہے۔

اس موقع پر سی ای او اور ایم ڈی ریناساس الیکٹرانک ، جناب ہدوشی سباتا نے کہا کہ ہندوستان ہماری کمپنی کے لیے ایک اسٹریٹجک بنیاد ہے، جس میں ایمبیڈڈ سسٹمز، سافٹ ویئر اور سسٹم کی اختراعات میں بڑھتے ہوئے تعاون کے ساتھ۔ انہوں نے 250 سے زیادہ تعلیمی اداروں اور آئی ایس ایم  اور پی ایل آئی  جیسے حکومت کے تعاون سے چلنے والے اقدامات کے ذریعے متعدد سٹارٹ اپس کی حمایت کرتے ہوئے، ہندوستان میں اینڈ ٹو اینڈ سیمی کنڈکٹر صلاحیتوں کو وسعت دینے کے لیے رینساس کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی قابلیت کی طاقت اور مشترکہ ہند-جاپان اسٹریٹجک مفادات عالمی سیمی کنڈکٹر لائف سائیکل کو دوبارہ بنانے میں مدد کریں گے۔

ریناساس الیکٹرانکس کے بارے میں:

ریناساس  ایک ایمبیڈڈ سیمی کنڈکٹر حل فراہم کنندہ ہے جو اس کے مقصد 'ہماری زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے' سے چلتا ہے۔ بے مثال معیار اور سسٹم لیول کی معلومات کے ساتھ ایمبیڈڈ پروسیسنگ میں صنعت کے سرکردہ ماہر کے طور پر، ہم نے آٹوموٹیو، صنعتی، انفراسٹرکچر، اور آئی او ٹی  صنعتوں کے لیے وسیع ترین پروڈکٹ پورٹ فولیو، بشمول ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ، پاور پروسیسنگ اور کنیکٹیویٹی، اینا کنیکٹیوٹی، ای او ٹی صنعتوں کے لیے توسیع پذیر اور جامع سیمی کنڈکٹر حل فراہم کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔ ریناساس، ایک خاص پروڈکٹ ڈیزائنر، نوئیڈا، بنگلورو اور حیدرآباد میں سہولیات کے ساتھ ایک ڈیزائن سینٹر قائم کر رہا ہے۔

*****

ش ح ۔ ال

U-763


(Release ID: 2128499)