امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں لیفٹیننٹ گورنر جناب کے کیلاش ناتھن کے ساتھ پڈوچیری میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کا جائزہ لیا


مرکز کے زیر انتظام علاقے  پڈوچیری نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں متعارف کرائے گئے تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کی سمت میں اچھا کام کیا ہے

وزیر داخلہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں نئے فوجداری قوانین کے جلد نفاذ کو یقینی بنانے پر زور دیا

پڈوچیری میں، ایف آئی آر صرف تمل زبان میں درج کی جانی چاہیے اور جسے ضرورت ہو اس کے لیے دوسری زبانوں میں دستیاب کرایا جانا چاہیے

تمام گرفتار مجرموں کے فنگر پرنٹس این اے ایف آئی ایس کے تحت ریکارڈ کیے جائیں تاکہ ڈیٹا بیس کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنایا جا سکے

Posted On: 13 MAY 2025 6:30PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) جناب کے کیلاش ناتھن کے ساتھ مرکز کے  زیر انتظام علاقے (یو ٹی) میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی۔ تبادلہ خیال کے دوران پولیس، جیلوں، عدالتوں، استغاثہ، اور فارنسک خدمات سے متعلق اہم دفعات کی پیشرفت اور موجودہ صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی۔ میٹنگ میں پڈوچیری کے وزیر داخلہ، مرکزی داخلہ سکریٹری، مرکز کے زیر انتظام علاقے کے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل، نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے ڈائریکٹر سمیت وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) اور پڈوچیری انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ مرکز کے  زیر انتظام علاقے  پڈوچیری نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں متعارف کرائے گے تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کی سمت میں اچھا کام کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے نئے فوجداری قوانین کے جلد از جلد نفاذ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں ایف آئی آر صرف تمل زبان میں درج کی جانی چاہئیں اور ضرورت مندوں کے لیے اسے دوسری زبانوں میں دستیاب کرانے کا انتظام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام گرفتار مجرموں کے فنگر پرنٹس این اے ایف آئی ایس کے تحت ریکارڈ کیے جائیں تاکہ ڈیٹا بیس کا بہترین استعمال ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملے میں قانونی مشورہ دینے کا حق صرف ڈائریکٹر آف پروزیکیوشن(ڈی او پی) کو ہونا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ای سمن، ای ساکشیہ، نیا ئے شروتی اور فارنسک جیسی دفعات کو جلد از جلد مکمل طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو ہفتے میں ایک مرتبہ، وزیر داخلہ کو ہر 15 دن میں اور لیفٹیننٹ گورنر کو مہینے میں ایک بار نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لینا چاہیے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن- ت ع)

U.No:759


(Release ID: 2128478)