وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ کے رائے پور میں سڑک حادثے میں جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا
وزیر اعظم نے سڑک حادثے میں جان بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے ایکس گریشیا امداد کا اعلان کیا
Posted On:
12 MAY 2025 5:46PM by PIB Delhi
وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے رائے پور، چھتیس گڑھ میں سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے۔
پی ایم نریندر مودی نے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے جاں بحق افراد کے قریبی لواحقین کے لئے فی کس 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی ایکس گریشیا امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ’’ایکس‘‘ پر پوسٹ کیا:
’’رائے پور، چھتیس گڑھ میں سڑک حادثے میں جانوں کے زیاں سے دلی صدمہ ہوا۔ جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے اُن سے تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔
وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے ہر جاں بحق شخص کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم@narendramodi‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-728
(Release ID: 2128257)
Visitor Counter : 2
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam