وزارت آیوش
آیوش کے مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو نے جامع صحت و تندروستی کو فروغ دینے کی غرض سے ہفتہ واری یوگ پوڈکاسٹ کا آغاز کیا
Posted On:
11 MAY 2025 5:51PM by PIB Delhi
وزارت آیوش نے اپنا ہفتہ واری یوگ پوڈکاسٹ لانچ کیا ہے جو کہ مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگ (ایم ڈی این آئی وائی) کے ذریعہ وضع کردہ ایک نئی ڈیجیٹل پہل قدمی ہے۔ اس ہفتہ واری پوڈکاسٹ کو مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارت آیوش اور مرکزی وزیر مملکت، صحت و خاندانی بہبود کی وزارت، جناب پرتاپ راؤ جادھو کے ذریعہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں سے لانچ کیا گیا۔ اس پوڈکاسٹ کا مقصد یوگا کی لافانی حکمت کو ہر گھر تک پہنچانا ، اور قدیم طور طریقوں کو جدید طرز حیات سے مربوط کرنا ہے۔
پوڈکاسٹ کے پہلے ایپی سوڈ نے یوگ کی دنیا میں ایک تغیراتی سفر کے لیے ماحول تیار کیا ہے۔ اس پوڈ کاسٹ سیریز کے ذریعہ سامعین معلوماتی تبادلہ خیال، تربیتی مشقوں، اور ماہرین کے انٹرویوز سے استفادہ حاصل کر سکیں گے، اور اس طرح ہر عمر اور ہر پس منظر کے افراد کو یوگ تک رسائی حاصل ہوگی۔
اس پہل قدمی کا آغاز ، 30 مارچ 2025 کو وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام کے 120ویں ایپی سوڈ کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کے بعد عمل میں آیا ہے جس میں انہوں نے بین الاقوامی یوم یوگ اور سال 2025 کے اس کے موضوع: ’’یوگ برائے ایک کرۂ ارض، ایک صحت‘‘ کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا۔ یہ موضوع اتحاد اور پائیداری کی بھارت کی عالمی تصوریت کے ساتھ ہم آہنگ جسمانی، ذہنی اور ماحولیاتی خیر وعافیت کو فروغ دینے میں یوگ کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
پہلے ایپی سوڈ میں، یوگ کی روح اور اس کے عالمی اثرات کے جذبے کے بارے میں ایک پرجوش بات چیت کے ساتھ سامعین کا خیرمقدم کیا گیا۔ یہ پوڈکاسٹ اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح یوگ، جو کبھی ایک مقدس بھارتی روایت ہوا کرتا تھا، اب صحت اور ہم آہنگی کے لیے ایک عالم گیر تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اس پوڈکاسٹ میں اس سال کے موضوع کی فلسفیانہ جڑوں کو بھی تلاش کیا گیا ہے، جو کہ بھارت کی جی20 صدارت اور ’’واسودھیو کٹمب کم‘‘- پوری دنیا ایک کنبہ ہے، کے اصول سے ترغیب یافتہ ہے۔
یہ ایپی سوڈ اس سال کے یوم یوگ کی خصوصی نوعیت پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔ بین الاقوامی یوم کی 10ویں سالگرہ ہونے کے ناطے، اس مرتبہ یوگ کے لیے حکومت نے دس سگنیچر ٹریکس کے ساتھ مختلف سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔ یہ تمام تر سرگرمیاں مل کر ’یوگ برائے ایک کرۂ ارض ایک صحت‘ کے موضوع کی عملی تفہیم پیش کریں گی۔
یوم یوگ کی ایک دہائی مکمل ہونے کے موقع پر، وزارت آیوش نے یوگ کی وسعت اور رسائی کا جشن منانے کی غرض سے 10 سگنیچر تقریبات کی بھی رونمائی کی ہے:
یوگ سنگم- 100000 مقامات پر یوگ کا اہتمام کیا گیا، جس مقصد ایک عالمی ریکارڈ قائم کرنا تھا۔
یوگ بندھن- مشہور یوگ سیشنوں کے لیے 10 ممالک کے ساتھ عالمی شراکت داری
یوگ پارک- کمیونٹی یوگ پارکوں کی ترقی۔
یوگ سماویش- مختلف طور پر ایل، بزرگ افراد اور بچوں کے لیے مبنی بر شمولیت پروگرامس
یوگ پربھاؤ- یوگ اور صحت عامہ پر ایک دہائی کے اثرات کا مطالعہ
یوگ کنیکٹ- یوگ کے ماہرین اور صحتی پیشہ واران کے ساتھ ایک عالمی سربراہ اجلاس
ہرت یوگ- یوگ کو ماحولیات کارروائی کے ساتھ مربوط کرنے سے متعلق پائیدار پہل قدمیاں
یوگ ان پلگڈ- نوجوانوں پر مرتکز یوگ کے میلے
یوگ مہاکمبھ-10 شہروں میں ہفتہ بھر چلنے والی تقریبات جو 21 جون تک جاری رہیں گی۔
سم یوگ- جدید حفظانِ صحت نظام کے ساتھ یوگ کا ارتباط
ہفتہ واری یوگ پوڈکاسٹ جناب پرتاپ راؤ جادھو، وزارت آیوش اور ایم ڈی این آئی وائی کے تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارموں پر دستیاب ہوگا۔ہر ایک ایپی سوڈ میں روایت، سائنس اور داستان گوئی کا ایک منفرد امتزاج پیش کیا جائے گا جس کا مقصد سامعین کو یوگ کو ایک طرز حیات کے طور پر اپنانے کے لیے ترغیب فراہم کرانا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے www.yogamdniy.nic.in پر جائیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:720
(Release ID: 2128184)
Visitor Counter : 2