وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے اپنے دورۂ روس کے دوران ماسکو میں منعقدہ وکٹری ڈے تقریبات میں شرکت کی


روسی صدر جناب ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی

دفاع کے وزیر مملکت نے ریاست کے ذریعہ اسپانسر شدہ سرحد پار دہشت گردی کے خلاف بھارت کی جنگ میں روس کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا

Posted On: 10 MAY 2025 4:46PM by PIB Delhi

دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے 08 سے 09 مئی 2025 کے درمیان اپنے دورہ روس کے دوران وکٹری ڈے تقریبات میں شرکت کی۔ تقریبات کا اہتمام دوسری جنگ عظیم (1941 سے 1945) میں سویت عوام کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی یاد میں، 09 مئی 2025 کو ماسکو میں کیا گیا۔

جناب سنجے سیٹھ نے نامعلوم سپاہی کی قبر پر گلہائے عقیدت نذر کیے اور دیگر ممالک کے ممتاز مندوبین کے ساتھ وکٹری ڈے پریڈ ملاحظہ کی۔ وکٹری ڈے پریڈ میں دفاع کے وزیر مملکت کی شرکت بھارت اور روس کے مابین دیرینہ خصوصی و امتیازی کلیدی شراکت داری کی علامت ہے۔

دورے کے دوران، دفاع کے وزیر مملکت نے روسی صدر جناب ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی اور 80ویں وکٹری ڈے کے لیے انہیں مبارکباد پیش کی۔

A person in suit shaking hands with another person in suitDescription automatically generated

دفاع کے وزیر مملکت نے روس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیکزینڈر فومِن کے ساتھ باہمی ملاقات بھی کی اور ریاست کے ذریعہ اسپانسر شدہ سرحد پار دہشت گردی کے خطرے کے خلاف بھارت کی جنگ میں ان کی حمایت کے لیے روس کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزراء نے کثیر الجہتی عسکری اور عسکری –تکنیکی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور موجودہ ادارہ جاتی نظام کے فریم ورک کے تحت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ طرفین بدلتی ہوئی صورتحال میں باقاعدہ مشاورت اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

جناب سنجے سیٹھ نے ماسکو میں بھارتی سفارتخانے میں بھارتی برادری کے ممتازاراکین کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:712


(Release ID: 2128102) Visitor Counter : 2