صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے ہنگامی صحت کے نظام کی تیاری پر اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
ملک بھر میں صحت کے نظام اور وسائل کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے گئے فوری اور جامع اقدامات پر بریفنگ دی گئی
Posted On:
09 MAY 2025 5:18PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے وزارت صحت کے سینئر افسران کے ساتھ ہنگامی صحت کے نظام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
انہیں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے طبی تیاریوں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں ایمبولینسوں کی تعیناتی، طبی سامان کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانا، بشمول آلات، ادویات، خون کی شیشیوں اور استعمال کی اشیاء کی فراہمی؛ بستروں، آئی سی یو اور ایچ ڈی یو کے لحاظ سے اسپتال کی تیاری؛ بھیشم کیوبز کی تعیناتی، جدید موبائل ٹراما کیئر یونٹس وغیرہ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
اسپتالوں اور طبی اداروں کو ضروری ادویات کی دستیابی، خون، آکسیجن، ٹراما کیئر کٹس وغیرہ کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایمس نئی دہلی اور دیگر مرکزی سرکاری اسپتالوں نے ڈاکٹروں اور نرسوں کو تیار تعیناتی کے لیے سامان کے ساتھ متحرک کیا ہے۔ انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ریاستی اور ضلعی انتظامیہ، مسلح افواج اور ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکس، نجی شعبے کے اسپتالوں، خیراتی اداروں وغیرہ کی علاقائی انجمنوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں، تاکہ ہنگامی ردعمل کے نیٹ ورک کو باہمی تعاون کے ساتھ مضبوط کیا جا سکے۔
مزید برآں، ایمس ، پی جی آئی ایم ای آر، جے آئی پی ایم ای آر اور دیگر بڑے اسپتالوں میں آفات سے نمٹنے کے لیے ملک گیر فرضی مشقیں کی گئی ہیں۔ ہنگامی صحت کی دیکھ بھال میں صلاحیت بڑھانے کے لیے، سی پی آر، ابتدائی طبی امداد، اور بنیادی زندگی کی مدد کے لیے اضافی تربیتی ماڈیولز کو انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر(این آئی ایچ ایف ڈبلیو) ایمس نئی دہلی اور آئی جی او ٹی (آئی گوٹ) کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔ مرکزی صحت سکریٹری نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اور مرکزی حکومت کے اسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال کے اداروں کے ساتھ اپنی میٹنگوں کے سلسلے کے بارے میں آگاہ کیا، تاکہ مؤثر رد عمل کو یقینی بنانے کے لئے مرکز اور ریاستوں کے اندر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہموار تال میل کو یقینی بنایا جا سکے۔
مرکزی وزیر صحت نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ تمام طبی ایمرجنسی رسپانس ہیلتھ سسٹم ہر وقت مناسب طریقے سے لیس اور فعال ہونا چاہئے ۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ تمام ریاستی حکومتوں کے ساتھ زمینی سطح پر روابط بالخصوص ضلعی سطحوں پر ، بالخصوص سرحدی ریاستوں کے ساتھ مؤثر طریقے سے قائم کیے جائیں، تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری ہنگامی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ وزارت میں ساتوں دن چوبیس گھنٹے کنٹرول اور کمانڈ سنٹر موجودہ وقت میں جاری کوششوں اور ریاستوں کی معاونت کی نگرانی کرے۔
مرکزی وزارت صحت، صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام خطوں میں بلاتعطل صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اور ہنگامی ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
************
U.No:700
ش ح۔ا ک ۔ق ر
(Release ID: 2127953)